لاہور(نیوزڈیسک)آئی سی سی کی جانب سے جاری ہونیوالی تازہ ترین ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ میں بیٹنگ میں سنگاکارا، باولرز میں ڈیل سٹین اور آل راونڈرز میں شکیب الحسن نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ آئی سی سی کی جانب سے جاری ہونیوالی ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ میں سنگاکارا پہلے، ڈی ویلیئرز دوسرے، ہاشم آملہ تیسرے، سٹیون سمتھ چوتھے اور اینجیلو میتھیوز پانچویں نمبر پر ہیں، پاکستان کے محمد حفیظ بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں ڈبل سنچری بنا کر 8 درجے ترقی پا کر 34 ویں نمبر پر پہنچ گئے، یونس خان 8 ویں، مصباح الحق 12 ویں نمبر پر موجود ہیں، اسد شفیق تین درجے ترقی پا کر پہلی بار ٹاپ ٹونٹی میں شامل ہو گئے، ان کا 18 واں نمبر ہے، اظہرعلی 21 ویں اور سرفراز احمد 26 ویں نمبر پر موجود ہیں، بنگلہ دیش کے تمیم اقبال پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں شاندار ڈبل سنچری بنا کر 8 درجے بہتری پا کر مشترکہ طور پر 26 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔ ویسٹ انڈیز کے بلیک ووڈ کی 31 درجے ترقی ہوئی اور 37 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔ باولرز میں سٹین پہلے، اینڈرسن دوسرے، ہیرس تیسرے، ہیراتھ چوتھے، جانسن پانچویں اور بولٹ چھٹے نمبر پر ہیں، سعید اجمل کا 11 واں نمبر ہے۔ عبدالرحمان 16 ویں اور جنید خان 17 ویں نمبر پر موجود ہیں۔ آل راونڈرز میں شکیب الحسن کا پہلا، فلینڈر کا دوسرا اور ایشون کا تیسرا نمبر ہے۔ محمد حفیظ ساتویں نمبر پر موجود ہیں۔