منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

پاکستانی ٹیم کے سابق کوچ اور زمبابوے ٹیم کے کوچ ڈیو واٹمور رواں ماہ پاکستان آئینگے

datetime 4  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوزڈیسک)پاکستانی ٹیم کے سابق کوچ اور زمبابوے ٹیم کے کوچ ڈیو واٹمور رواں ماہ پاکستان آئینگے۔ ایک انٹرویو میں میں ذاتی طورپر لاہور دوبارہ جانے پر بہت خوش ہوں ایک سوال پر واٹمورنے کہا کہ میں یہاں پی سی بی کے ساتھ بھی 2 برس کام کرچکا ہوں، مجھے انداز ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کا یہاں پر انعقاد نہ ہونے کی وجہ سے انھیں کرکٹ کو چلانے میں کتنی مشکلات پیش آئی ہیں ایک اور سوال پر انھوں نے کہا کہ الیسٹرکیمبل اس دورے کی بات چیت میں مرکزی شخصیت رہے، دونوں ممالک کے بورڈز نے برسبین میں ہمارے ورلڈ کپ میچ سے قبل اس بابت رابطہ کیا تھا، تاہم میرا خیال ہے کہ میرے ماضی میں پاکستانی کوچ رہنے سے انھیں فیصلے میں مدد ملی ہوگی، انھوں نے کہا کہ میں نے کسی زمبابوین کرکٹر کو پاکستان جانے پر قائل نہیں کیا، تاہم زمبابوین ٹیم اس دورے میں اپنی بہترین پرفارمنس دینے کیلئے پرعزم ہے۔لاہور میں تمام میچز منعقد کرانے کے سوال پر انھوں نے کہا کہ یہ مجھے بہترین مقام لگتا ہے، یہاں پر پی سی بی کا ہیڈ کوارٹر ہونے کے علاوہ سہولیات بھی اچھی ہیں، تاہم یہ فیصلہ دونوں ممالک کے بورڈز نے بہترین مشاورت کے بعد کیا، ایک اور سوال پر واٹمور نے کہا کہ زمبابوے کے ٹور سے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے کھل سکتے ہیں، مجھے امید ہے کہ اس دورے کا کامیاب انعقاد پاکستان کو آنے والے دنوں میں انٹرنیشنل ٹیموں کو اپنے ہاں مدعو کرنے میں خاصا معاون و مددگار ثابت ہوگا



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…