لاہور (نیوزڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ اور محکمہ ایکسائز کے درمیان ہونے والے مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں اور حکام نے قذافی سٹیڈیم کو بورڈ حکام کیلئے کھول دیا ہے ، سٹیڈیم کے مرکزی اور دیگر دفاتر کے دروازوں کو لگائی جانے والی سیلیں توڑ دی گئی ہیں اور سٹیڈیم کی حدود میں قائم تمام دکانوں کی سیلیں بھی توڑ کر انہیں کاروباری مقاصد کیلئے استعمال کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے ، پی سی بی اور ایکسائز حکام کے درمیان طے پایا ہے کہ بورڈ حکام 2002 سے 2004 کے دورانئے میں بننے والا ٹیکس ادا کرے گا تاہم ٹیکس کی رقم کتنی ہوگی اس کا تعین بعد میں کیا جائے گا۔ –