منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

زمبابوین ٹیم15مئی کو پاک سرزمین پر قدم رکھے گی

datetime 28  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک ) زمبابوین کرکٹ ٹیم15 مئی کو پاک سرزمین پر قدم رکھے گی،اس حوالے سے معاملات طے پا گئے، رسمی اعلان منگل کو متوقع ہے، تینوں ون ڈے اور2ٹی ٹوئنٹی میچ لاہور میں ہی کھیلے جائینگے،پی سی بی زیڈ سی کو مختصر دورے کیلیے 5کروڑ روپے ادا کریگا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کا راستہ ہموارہوگیا،3مارچ2009کو سری لنکن ٹیم پر لاہور میں حملے کے بعد سے ویران میدان اب پھر اباد ہوں گے، زمبابوے نے اپنے دورے کی زبانی تصدیق کرتے ہوئے سیکیورٹی وفد3 مئی کو بھجوانے کا پیغام دیدیا، مہمان ٹیم کی امد 15مئی کو ہوگی، تمام پانچوں میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔پہلے2 ٹی ٹوئنٹی مقابلے20 اور22 مئی کو ہونے ہیں، بعد ازاں ون ڈے سیریز کے میچز26، 28 اور 31 مئی کو کھیلے جائینگے، مہمان ٹیم کا قیام بھی اسٹیڈیم کے ساتھ واقع نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہوگا جہاں سے پلیئرز کی آمدورفت کے دوران سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کرنا مشکل نہیں، ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ اس مختصر ٹور کے عوض زمبابوے کرکٹ کو5 کروڑ روپے ادا کریگا جس میں سفری اخرجات اور میچ فیس بھی شامل ہوگی۔پی سی بی ترجمان نے کہاکہ کراچی میں میچ کرانے پر اصرار کی صورت میں پورا ٹور خطرے میں پڑ سکتا تھا، اس لیے زمبابوے کرکٹ کی رائے کا احترام کیا۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…