اتوار‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2025 

بنگلہ دیشی وزیر اعظم نے پاکستان کے خلاف سیریز میں کامیابی پر کھلاڑیوں پر انعامات کی بارش کر دی

datetime 26  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈھاکہ (نیوزڈیسک)بنگلہ دیشی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد نے ورلڈ کپ 2015 اور پاکستان کے خلاف سیریز میں بنگلہ دیشی ٹیم کی شاندار کارکردگی پر کھلاڑیوں پر انعامات کی بارش کردی۔بنگلہ دیشی وزیر اعظم نے گنابھابن میں اپنی سرکاری رہائش گاہ کر کھلاڑیوں کےلئے خصوصی ظہرانہ دیا جس میں ٹیم کے کھلاڑیوں سمیت بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ کے صدر نظم الحسن نے بھی شرکت کی۔تقریب کے موقع پر حسینہ واجد نے کہا کہ بنگلہ دیش کو ورلڈ کپ بونس کی مد میں ایک کروڑ ٹکا جبکہ آئی سی سی سے مزید تین کروڑ ٹکا ملے ہیں۔اس موقع پر وزیر اعظم نے ورلڈ کپ میں بہترین کارکردگی دکھانے پر ٹیم کیلئے ایک کروڑ جبکہ پاکستان کیخلاف سیریز میں فتح پر مزید ایک کروڑ روپے دینے کا اعلان کیا اس کے ساتھ ساتھ بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ نے بھی کھلاڑیوں کو تقریباً سوا کروڑ روپے انعام کی مد میں دینے کا اعلان کیا۔وزیر اعظم نے مزید کہا کہ شاندار کارکردگی پر ہر کھلاڑی کو گاڑی اور فلیٹ بھی دیا جائے گا۔تقریب کے بعد حسینہ واجد کھلاڑیوں اور بورڈ حکام کے ساتھ ظہرانے میں بھی شریک ہوئیں



کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…