ہفتہ‬‮ ، 15 مارچ‬‮ 2025 

بنگلہ دیش نے پاکستانی کرکٹ کاجنازہ نکال دیا

datetime 24  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میرپور(نیوزڈیسک) پاکستان نے واحد ٹی ٹوئنٹی میچ میں بنگلادیش کو جیت کے لئے 142 رنز کا ہدف دیا ہے جس کے تعاقب میں بنگال ٹائیگرز کے 2 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔بنگلا دیش کے شہر میرپورکے شیربنگلا نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں قومی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 141 رنز بنائے ۔بنگلادیش کی جانب سے متوازی بولنگ کا مظاہرہ کیا گیا اور مصطفز الرحمان نے 2 جب کہ عرفات سنی اور تسکین احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔جس کے جواب میں بنگلادیش کی بیٹنگ جاری ہے۔ اوپننگ بلے باز تمیم اقبال نے جارحانہ انداز میں بیٹنگ کا آغاز کیا اور محمد حفیظ کے پہلے ہی اوور میں ایک چھکے اور 2 چوکوں سے بیٹنگ کی ابتدا کی لیکن اوور کی پانچویں گیند پر سومیا سرکار غلط رنز لیتے ہوئے رنزآو¿ٹ ہوگئے۔ تیسرے اوور میں عمرگل نے 17 کے مجموعے پر تمیم اقبال کی بیٹنگ کا خاتمہ کیا جو 14 رنز ہی بنا سکے جب کہ کریز پر مشفق الرحیم اور شکیب الحسن موجود ہیں۔اس سے قبل کپتان شاہد آفریدی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو اوپننگ بلے باز احمد شہزاد اور مختار احمد نے محتاط انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے پہلی وکٹ پر 50 رنز کی شراکت قائم کی۔ احمد شہزاد 31 گیندوں پر 17 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوئے جب کہ مختار احمد 37، شاہد آفریدی 12، محمد حفیظ 26 اور سہیل تنویر 8 رنز بناسکے جب کہ حارث سہیل 30 رنز کے ساتھ ناٹ آو¿ٹ رہے۔ایک موقع پربنگلہ دیش کو30رنز38گیندوں ضرورت تھے اوربنگلہ دیش کے سات کھلاڑی ابھی باقی تھے لیکن مشفق الرحیم اورشکیب الحسن نے پاکستانی باﺅلروں کی ایک نہ چلنے دی اورہدف کی طرف رواں دواں رہے اوربنگلہ دیش نے پاکستان کوٹی ٹونئنٹی میں بھی شکست دے دی۔ون ڈے سیریزمیں ہارنے کے بعد پاکستان کوٹی ٹونٹی میں بھی شکست کامنہ دیکھناپڑا۔بنگلہ دیش نے پاکستان کو7وکٹ سے شکست دے دی

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنبھلنے کے علاوہ


’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…