پیر‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2025 

پاکستانی ٹیم اپنی تاریخ کی بدترین پوزیشن پر پہنچ گئی،تمام ٹیموں کی تا زہ ترین ون ڈے رینکنگ جاری

datetime 23  اپریل‬‮  2015 |

لاہور(نیوزڈیسک)بنگلہ دیش کے ہاتھوں ون ڈے سیریز میں وائٹ واش کے بعد پاکستانی ٹیم اپنی تاریخ کی بدترین پوزیشن پر پہنچ گئی، ون ڈے رینکنگ میں پاکستانی ٹیم 8ویں نمبر پر ہے اور جب سے ون ڈے رینکنگ شروع ہوئی، پاکستانی ٹیم کبھی اس پوزیشن پر نہیں پہنچی۔ون ڈے رینکنگ میں اس وقت آسٹریلوی ٹیم پہلے نمبر پر ہے جبکہ بھارت دوسرے، جنوبی افریقہ تیسرے، نیوزی لینڈ چوتھے اور سری لنکن ٹیم پانچویں نمبرپر ہے۔ انگلینڈ کی چھٹی، ویسٹ انڈیز کی 7ویں اور پاکستان کی 8ویں پوزیشن ہے۔ بنگلہ دیشی ٹیم سیریزجیتنے کے باوجود اپنی پوزیشن بہتر نہیں بنا سکی۔ بنگلہ دیش کے ہاتھوں تین میچوں کی سیریزمیں وائٹ واش3-0سے شکست کے بعدقومی کرکٹ ٹیم آئی سی سی ون ڈے ٹیم رینکنگ میںایک درجہ تنزلی سے آٹھویںنمبرپرآگئی جبکہ ویسٹ انڈیزکی ٹیم آٹھویں سے ساتویں نمبرپرآگئی۔ آئی سی سی کی جانب سے جاری ہونیوالی تازہ ترین ون ڈے ٹیم رینکنگ میں پہلے نمبرپرآسٹریلیانے59مےچ کھےل کر7221پوائنٹس حاصل کئے اوراسکی رےٹنگ116ہے۔دوسرے نمبرپربھارت نے77مےچ کھےل کر8910پوائنٹس حاصل کئے اوراسکی رےٹنگ116ہے۔تیسرے نمبرپرجنوبی افریقہ نے62مےچ کھےل کر6926پوائنٹس حاصل کئے اوراسکی رےٹنگ112ہے۔چوتھے نمبرپرنیوزی لینڈ نے54مےچ کھےل کر5851پوائنٹس حاصل کئے اوراسکی رےٹنگ 108ہے۔پانچوےںنمبرپرسری لنکانے89مےچ کھےل کر9535پوائنٹس حاصل کئے اوراسکی رےٹنگ 107ہے۔چھٹے نمبرپرانگلینڈ نے62مےچ کھےل کر 6271 پوائنٹس حاصل کئے اوراسکی رےٹنگ101ہے۔ساتوےںنمبرپرویسٹ اندیز نے57مےچ کھےل کر5246پوائنٹس حاصل کئے اوراسکی رےٹنگ 92 ہے۔ آٹھوےں نمبر پر پاکستان نے69مےچ کھےل کر6347پوائنٹس حاصل کئے اوراسکی رےٹنگ 92ہے۔نوےںنمبرپربنگلہ دےش نے41مےچ کھےل کر 3321 پوائنٹس حاصل کئے اوراسکی رےٹنگ81ہے۔دسوےںنمبرپرزمباوے نے41مےچ کھےل کر2051پوائنٹس حاصل کئے اوراسکی رےٹنگ 50 ہے۔ گےارہوےں نمبر پر آئر لینڈ نے16مےچ کھےل کر 705 پوائنٹس حاصل کئے اوراسکی رےٹنگ44ہے۔بارہوےںنمبرپرافعانستان نے20مےچ کھےل کر765پوائنٹس حاصل کئے اوراسکی رےٹنگ 38 ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…