بدھ‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2026 

جونیئر ملک“ جلد آئے گا، شعیب نے خوشخبری سنا دی”

datetime 16  اپریل‬‮  2015 |

کراچی(نیوز ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے شائقین کو ”جونیئر ملک“ کے جلد آنے کی خوشخبری سنا دی تفصیلات کے مطابق ثانیہ مرزا جب ڈبلز میں نمبر ون ٹینس پلیئر بنیں تو شعیب ملک نے انھیں ٹویٹر پر مبارکباد دیتے ہوئے خود کو ان کا ’نمبرون فین‘ قرار دیا۔ جواب میں ثانیہ نے کہا کہ ’ ایک فین کا دوسرے کو شکریہ، جلد ہی ملاقات ہوگی‘۔ بعد میں شعیب ملک نے ٹویٹر پر فالوورزکے سوالات کے جواب دیے، انھوں نے کہا کہ مجھے ثانیہ مرزا کے نمبر ون پلیئر بننے پر خوشی ہے کیونکہ میں جانتا ہوں کہ وہ کتنی شدت سے محنت کرتی ہیں، میں نے انھیں فون کرکے مبارک باد دی۔
جب ان سے سوال کیا گیا کہ ’جونیئر ملک‘ کب آئیں گے تو انھوں نے کہا کہ ’انشاءاللہ جلد‘ ، بیٹے کو کرکٹر یا ٹینس پلیئر بنانے کے حوالے سے سوال پر شعیب ملک نے کہاکہ یہ بتانا کافی مشکل ہے، ہوسکتا ہے کہ وہ دونوں گیمز کھیلے۔ بیٹی ہونے کی صورت میں نام کے بارے میں پوچھا گیا تو انھوں نے کہا کہ ’ابھی کچھ سوچا نہیں، مرائیلا یا پھر ریم نام ہوسکتا ہے‘۔ شعیب ملک نے واضح کیا کہ وہ کبھی ثانیہ مرزا کو پاکستان کی جانب سے کھیلنے پر مجبور نہیں کریں گے۔
انھوں نے بھارت میں پسندیدہ شہر حیدرآباد کو قرار دیا جہاں ان کا سسرال ہے۔

مزید پڑھئے:ای میل کا استعمال لفظوں کے لیے سنگین خطرہ بن گیا

کسی نےسوال کیا کہ شادی کے بعد ان کی پرفارمنس خراب جبکہ ثانیہ کی بہترہوئی ہے تو شعیب ملک نے یہ تسلیم کرنے سے انکار کردیا۔ انھوں نے بتایا کہ ثانیہ مرزا عید کے بعد پاکستان آئیں گی جبکہ میں ان سے ملنے جلد ہی حیدرآباد جاﺅں گا، وہ کہتے ہیں کہ دونوں میں بعض اوقات جھگڑا بھی ہوا جوکہ ثانیہ شروع کرتی ہیں اور میں ختم کرتا ہوں۔ ایک سوال پر شعیب ملک نے کہاکہ ایک ساتھ ٹی وی دیکھتے ہوئے ہمیشہ ریموٹ ثانیہ کے ہی پاس ہوتا ہے، انھوں نے انکشاف کیا کہ پہلی محبت انھیں بچپن میں ہی ہوگئی تھی جو ثانیہ نہیں تھیں۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…