لاہور(نیوز ڈیسک) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ الیون کے ہاتھوں قومی ایک روزہ کرکٹ ٹیم کی پریکٹس میچ میں ایک وکٹ کی شکست پر سابق کرکٹرز کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کا کمبی نیشن بننے میں کچھ وقت لگے گا تاہم یہ بات حوصلہ افزا ہے کہ محمد حفیظ اور جنید خان نے اپنی واپسی پر بہتر کارکردگی دکھائی ہے جبکہ سعید اجمل نے بھی اپنا ایکشن کلیئر ہو نے کے بعد آٹھ اوورز کیے ہیں۔سابق آل راو¿نڈر اکرم رضا نے کہا کہ یہ ایک پریکٹس میچ تھا جس میں نیا کمبی نیشن بنانے کیلئے مختلف کھلاڑیوں کو موقع دیا گیا اور قومی ٹیم ایک وکٹ سے میچ ہار گئی۔ سابق چیف سلیکٹر سلیم الطاف کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ٹیم میں کافی تبدیلیاں کی گئی ہیں لہٰذا ان کا کمبی نیشن بننے میں کچھ وقت لگے گا ، بنگلہ دیش کی ٹیم اپنی کنڈیشنز میں اچھا کھیلتی اس لیے پریکٹس میچ میں ایک وکٹ کی شکست سے پریشانی کی کوئی بات نہیں۔امید ہے کہ کھلاری انٹرنیشنل میچز میں بہتر کارکردگی دکھائیں گے۔ سلیم الطاف نے محمد حفیظ کی بیٹنگ اور جنید خان کی باو¿لنگ کی تعریف کی اور کہا کہ سعید اجمل مزید میچوں میں باو¿لنگ کر کے اعتماد حاصل کرینگے۔