لاہور (نیوز ڈیسک)پاکستان ہاکی فیڈریشن کے کوچنگ مشیر اولمپئین طاہر زمان کا کہنا ہے کہ ملک میں پاکستان ہاکی لیگ کرانا سخت چیلنج ہے۔ اس ایونٹ سے نا صرف کھلاڑیوں کو مالی فوائدحاصل ہوں گے بلکہ قومی کھیل کی مقبولیت میں بھی اضافہ ہو گا۔گزشتہ روز نیشنل ہاکی ا سٹیڈیم میں بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پی ایچ ایف کی جانب سے انٹر نیشنل ہاکی لیگ کرانے کیلئے کوشش قابل ستائش ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک مشکل کام ہے تاہم اس کے انعقاد سے ناصرف کھلاڑیوں کو مالی فوائد حاصل ہوں گے بلکہ کھیل کو مزید فروغ حاصل ہو نے میں مدد ملے گی اور نوجوان کھلاڑی بھی ہاکی کی جانب راغب ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہاکی لیگ کے انعقاد اور پھر ممکنہ کامیابی سے پاکستان ہاکی ایک نئے دور میں داخل ہوگی اور قومی کھیل کی عوامی دلچسپی میں مزید اضافہ ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس مجوزہ ایونٹ کی کامیابی کیلئے بہت زیادہ محنت کی ضرورت ہے جس کیلئے پرائیویٹ سیکٹر کو بھی آگے آنا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ قومی ہاکی کھلاڑی بہتر معاوضے کیلئے بیرون ملک کھیلنے کے لئے جاتے ہیں جب پاکستان میں انٹر نیشنل ہاکی لیگ شروع ہو جائے گی توقومی کھلاڑیوں کو باہر نہیں جانا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ کھلاڑی تربیتی کیمپ میں سخت محنت کر رہے ہیں جس کے مستقبل میں اچھے نتائج بر آمد ہوں گے۔
ملک میں انٹر نیشنل ہاکی لیگ کرانا چیلنج ہوگا، طاہر زمان
16
اپریل 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں