بنگلہ دیش اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے میچ17کوکھیلا جائیگا

15  اپریل‬‮  2015

میرپور (نیوز ڈیسک) بنگلہ دیش اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریزکا پہلا میچ (کل) جمعہ کو شیر بنگلہ نیشنل سٹیڈیم، میر پور میں کھیلا جائیگا۔ پاکستان کی کرکٹ ٹیم ان دنوں بنگلہ دیش کے دورہ پر ہے جہاں وہ بنگلہ دیش کے خلاف ایک ٹور میچ کے علاوہ تین ایک روزہ بین الاقوامی میچ، ایک ٹی ٹوئنٹی اور دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں شرکت کریگی۔ بنگلہ دیش اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 17 اپریل کو میر پور میں کھیلا جائیگا، دوسرا میچ 19 اپریل کو میرپور میں جبکہ تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 22 اپریل کو شیر بنگلہ نیشنل سٹیڈیم، میرپور میں کھیلا جائیگا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان واحد ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میچ 24 اپریل کو اسی مقام پر کھیلا جائیگا۔
اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 28 اپریل سے 02 مئی تک کھلنا میں کھیلا جائیگا جبکہ دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 06 مئی سے شیر بنگلہ نیشنل سٹیڈیم، میرپور میں شروع ہوگا۔



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…