وشاکا پٹنم (نیوز ڈیسک) انڈین پریمئر لیگ (آئی پی ایل) کے آٹھویں ایڈیشن میں (آج) جمعرات کو ایک میچ کھیلا جائیگا۔ جس میں راجستھان رائلز اور سن رائزرز حیدر آباد کی ٹیمیں وشاکا پٹنم کے مقام پر پنجہ آزما ہونگی، میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا جو پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے سات بجے شروع ہوگا۔ راجستھان رائلز شین واٹسن کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ سن رائزرز حیدر آباد کی قیادت ڈیوڈ وارنر سر انجام دینگے۔ رنگا رنگ ایونٹ میں آٹھ ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز، کنگز الیون پنجاب، چنائی سپر کنگز، دہلی ڈیئر ڈیولز، ممبئی انڈینز، راجستھان رائلز، رائل چیلنجرز بنگلور اور سن رائزرز حیدر آباد شامل ہیں۔ بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرنے میں مصروف ہے ۔ ساتویں ایڈیشن میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے کنگز الیون پنجاب کو فائنل میں شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔ 47 روز تک جاری رہنے والے ایونٹ میں مجموعی طور پر 60 میچز کھیلے جائیں گے۔ میگا ایونٹ کے چیمپئن کا فیصلہ 24 مئی کو ہوگا۔
انڈین پریمئر لیگ (آئی پی ایل) کے آٹھویں ایڈیشن میں (آج) ایک میچ کھیلا جائیگا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ایزی پیسہ صارفین کو خوشخبری:زبردست سہولت متعارف کروا دی گئی
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
جیل سے آنے کے بعد پہلے وی لاگ سے کتنی کمائی ہوئی؟ ڈکی بھائی کا ہوشربا انکشاف
-
آئی فون خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے خوشخبری، قیمتیں انتہائی کم ہو گئیں
-
تنخواہ دار طبقے کےلیے بڑی خوشخبری
-
پنجاب بھر میں موسم کی شدت کے ساتھ بارش کا سسٹم داخل
-
معروف اداکارہ کے ساتھ سرعام بدسلوکی، ویڈیو وائرل
-
خلائی مخلوق زمین کا رخ کر رہی ہے، سائنسدانوں کے حیران کن انکشافات
-
والدین کا بہیمانہ قتل، بیٹے نے لاشیں کاٹ کر دریا میں بہادیں
-
وزیراعلی مریم نوازکے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی کی تاریخ طے پا گئی
-
سپریم کورٹ نے زیادتی کے مقدمہ کو زنا بالرضا میں تبدیل کر دیا، سزا میں کمی
-
سونے کی قیمت میں زبردست کمی
-
وہ 6 عام غذائیں جن سے کینسر سے متاثر ہونے کا خطرہ بڑھتا ہے















































