جمعہ‬‮ ، 14 مارچ‬‮ 2025 

پی سی بی کی جانب سے انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے لئے کوششیں یقینی طور پر ہونی چاہئیں

datetime 14  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک)پی سی بی کی جانب سے انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے لئے کوششیں یقینی طور پر ہونی چاہئیں تاہم اس کے لئے اپنے نئے کھلاڑیوں پر مشتمل قومی ٹیم کو اپنے سے بہتر ٹیموں کے ساتھ کھلانا چاہئے تاکہ اس سے کھلاڑیوں کو سیکھنے کا موقع مل سکے۔ اپنے سے کمزورٹیموں کے ساتھ کھیلنے سے مقابلہ کی فضا پیدا نہیں ہو گی لہذا کوشش کر کے بہتر ٹیموں کو پاکستان آ کر کھیلنے پر راضی کیا جائے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے کوچ اور کھلاڑی بنگلہ دیش ٹیم کو بھی مشکل ٹیم قرار دے رہے ہیں جو ناقابل فہم ہے۔ اول تو بنگلہ دیش پاکستان سے بہتر ٹیم نہیں ہے دوسرا یہ کہ دورہ پر جانے سے پہلے ہی مخالف ٹیم کو مشکل قراردینے سے اپنے کھلاڑیوں میں اعتماد کی کمی کاا ظہار ہو تا ہے۔ ماضی میں معین خان وغیرہ بھی زمبابوے جانے سے پہلے اسے مشکل ٹیم قرار دیتے رہے اور پاکستان وہاں جا کر ایک ٹیسٹ اور ایک ون ڈے میچ بھی ہار گیا تھا۔ میرے خیال میں کھلاڑیوں میں اعتماد پیدا کرنے کے لئے ڈومیسٹک کرکٹ میں بہترمقابلہ کی فضا پیدا کرنا ہو گی جس کے لئے ڈومیسٹک سٹرکچر میں تبدیلیوں کی اشد ضرورت ہے۔ اس کے لئے مختلف ریجنز میں نان کرکٹرز کو منتخب ہو نے کے بعد خود پی سی بی کا حصہ بننے کے بجائے سابق کرکٹروں کو اپنا نمائندہ بنا کر پی سی بی گورننگ بورڈ میں بھیجا جائے۔
دوسری جانب فرسٹ کلاس کرکٹ میں ریجنل ٹیموں کی تعداد 13 سے کم کر سات کر دی جائے تاکہ خانہ پری کرنے کے بجائے حقیقی طور پر فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنے کے مستحق کھلاڑی ہی کھیل سکیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں کو سات ٹیمیں بنا کر گریڈ ٹو کھلائی جائے۔ فرسٹ کلاس میں راولپنڈی ، اسلام آباد اورآزاد کشمیر پر مشتمل ایک ریجن بنایا جائے۔لاہور اور کراچی ریجن کی ایک ایک ٹیم شامل کی جائے۔یونی و یژن نیوز پاکستان کے مطابق چوتھی ٹیم شمالی پنجاب اور پانچویں ٹیم جنوبی پنجاب کے اضلاع پر مشتمل بنائی جائے۔چھٹی ٹیم اندرون سندھ کے اضلاع اور بلوچستان کے کھلاڑیوں میں سے بنائی جائے جبکہ ساتویں ٹیم صوبہ خیبر پختونخوا کے کھلاڑیوں پر مشتمل ہو۔ اگر ان سفارشات کو مد نظر رکھتے ہوئے فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلی جائے تو نہ صرف بہتر مقابلہ کی فضا پیدا ہو گی بلکہ پر اعتماد کھلاڑی بھی سامنے آئیں گے جو اپنے سے کمزور ٹیم کے خلاف دورہ کو کبھی مشکل قرار نہیں دیں گے جبکہ آسٹریلیا کی طرح سخت جان کھلاڑی پیدا ہو نگے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنبھلنے کے علاوہ


’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…