حکومت کی فیڈریشن کوفنڈزدینے کی یقین دھانی،ہاکی ٹیم کاتربیتی کیمپ اتوارکوشروع

11  اپریل‬‮  2015

 

اسلام آباد(نیوزڈیسک )وزیراعظم نوازشریف کی پاکستان ہاکی فیڈریشن کو فنڈز دینے کی یقین دہانی کے بعد اولمپک کوالیفائنگ راو¿نڈز کی تیاری کیلئے ملتوی ہونے والا ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ اتوار سے دوبارہ شروع ہو گا۔اتوار سے یہاں جوہر ٹاو¿ن کے ہاکی اسٹیڈیم میں شروع ہونے والے کیمپ میں اولمپک کوالیفائنگ راو¿نڈ کے علاوہ دیگر دو ٹورنامنٹس کے بھی تیاریاں ہو گی۔ سابق اولمپیئن طاہر زمان کو قومی ٹیم کا کوچ مقرر کئے جانے کا بھی امکان ہے۔قومی ٹیم کو دو مئی سے دس مئی تک آسٹریلیا کے شہر ہوبارٹ میں چار ملکی ٹورنامنٹ میں حصہ لینا ہے جس کے بعد جنوبی کوریا کے شہر انچیون میں گرین شرٹس سولہ سے پندرہ مئی کے دوران ٹیسٹ سیریز کھیلے گی۔جون میں گرین شرٹس بیلجئیم میں اولمپک کوالیفائنگ راو¿نڈ یعنی ورلڈ ہاکی لیگ میں حصہ لے گی۔یاد رہے کہ مالی مسائل سے دوچار پی ایچ ایف نے دو اپریل کو اسلام آباد میں جاری کیمپ فنڈز کی کمی کے باعث ملتوی کردیا تھا، جس کے بعد انڈین ہاکی فیڈریشن نے پی ایچ ایف کو مالی امداد دینے کا اعلان کیا۔تاہم، سیکریٹری پی ایچ ایف رانا مجاہد نے انڈین امداد مسترد کرتے ہوئے حکومت پاکستان پر بھروسے کا اظہار کیا۔ہاکی پیٹرن چیف نوازشریف نے پی ایچ ایف کو فنڈز دینے کی یقین دہانی کرائی ہے لیکن وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا کہنا کہ فیڈریشن میں فنڈنگ کا کوئی مسئلہ نہیں۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…