لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی کا کہنا ہے کہ انہوں نے کپتانی چیلنج سمجھ کر قبول کی ہے اور وہ اس چیلنج پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے۔ قذافی اسٹیڈیم کے پاہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ون ڈے ٹیم کے کپتان نے کہا کہ بطور کپتان وہ پوری ٹیم کو ساتھ لے کر چلیں گے۔
انہوں نے کہا کہ انہوں نے مصباح الحق سے بہت کچھ سیکھا ہے۔ مصباح الحق نے بہترین کپتانی کی۔ وہ پاکستان کے بہترین کپتان تھے۔ انہوں نے کہاکہ قومی ٹیم ایک فیملی کی طرح ہے اور اس میں ہر کھلاڑی کا اپنا کردار ہے۔ کھلاڑیوں کو بنگلا دیش کے خلاف متحد ہو کر کھیلنا ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیشی ٹیم مضبوط ہے۔ ورلڈ کپ میں بنگلہ دیشی ٹیم نے اچھی کارکردگی دکھائی ہے اور ہم اسے کمزور سمجھنے کی غلطی نہیں کریں گے۔
ہوم گراو¿نڈ پر بنگلہ دیش نے نیوزی لینڈ جیسی ٹیم کو سیریز میں شکست دی، ایسے میں ہم اسے کمزور نہیں سمجھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کی ورلڈ کپ میں کارکردگی ابتدا میں خراب تھی تاہم اس کے بعد ٹیم ردھم میں آ گئی تھی۔ بنگلہ دیش کے خلاف سیریز میں ردھم میں آنے کیلئے وقت نہیں ہو گا اور کھلاڑیوں کو ابتدا سے ہی بہتر کھیل کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔
کپتانی کو چیلنج سمجھ کر قبول کیا ہے: اظہر علی
11
اپریل 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں