جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

زمبابوے کرکٹ ٹیم مئی میں پاکستان آنے پر رضامند

datetime 9  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کا امکان روشن ہوگیا، ذرائع کے مطابق زمبابوین کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان پر آمادگی ظاہرکردی ہے اور مہمان ٹیم مئی کے وسط میں پاکستان کے سونے گراو¿نڈ آبادکرے گی۔واضح رہے کہ ورلڈ کپ کے دوران پاکستانی ٹیم کے منیجر نوید اکر چیمہ نے زمبابوین کرکٹ حکام سے ملاقات میں انکشاف کیا تھا کہ افریقی ملک اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے کا خواہشمند ہے۔ذرائع کے مطابق دونوں ملکوں کے بورڈ کے درمیان جاری بات چیت کے مطابق زمبابوین ٹیم دورہ پاکستان میں 3 ون ڈے اور 2 ٹی ٹوئنٹی میچز یا 5ون ڈے میچز پر مشتمل سیریزکھیلے گی، ملک میں سیکیورٹی معاملات کے پیش نظر ابتدائی طور پر تمام میچز لاہور میں منعقدکرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ 2009 میں لاہور میں سری لنکن ٹیم پر بعض شدت پسندوں کے حملے کے بعد ٹیسٹ اسٹیٹس کی کوئی بھی ٹیم پاکستان میں کھیلنے کے لیے نہیں ا?ئی ہے، گزشتہ برس کینیا کی ٹیم نے لاہور کا دورہ کیا تھا اور پاکستان اے کیخلاف 5 ایک روزہ میچز کی سیریز میں حصہ لیا تھا۔
پی سی بی کے ایک عہدیدار کے مطابق زمبابوے کرکٹ بورڈ کیساتھ دورہ پاکستان کے معاملات ا?خری مراحل میں ہیں، سیریز کے انعقادکا حتمی فیصلہ اور دیگرمعاملات ا?ئندہ ہفتے دبئی میں ہونے والی ا?ئی سی سی میٹنگ کے دوران طے کیے جائیں گے۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…