لاہور(نیوزڈیسک) بنگلہ دیش اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے پاکستان آنے کی امیدوں کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے ( پی سی بی) نے آئندہ ماہ زمبابوے کی کرکٹ ٹیم سے 5 روزہ میچوں کی سیریز کے انعقاد کی کوششیں شروع کر دی ہی۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی سی بی شہریار خان آئی سی سی اجلاس کے دوران زمبابوین کرکٹ بورڈ کے سربراہ سے ملاقات کریں گے اور آئندہ ماہ زمبابوے کی کرکٹ ٹیم کے ساتھ پانچ ون ڈے میچز کرانے پر بات چیت کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق شہریار خان آئی سی سی کے اجلاس کے موقع پر زمبابوین ہم منصب سے ملاقات کے دوران ہی دورے کو حتمی شکل دینے کا ا رادہ رکھتے ہیں اور انہیں امید ہے کہ اس میں کامیابی ملے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے نیپال اور نیدرلینڈز کرکٹ بورڈز سے بھی رابطہ کر لیا ہے اور ان ممالک کی کرکٹ ٹیموں کے ساتھ بھی میچز شیڈول کرانے کی کوشش کی جا رہی ہے تاہم یہ واضح نہیں ہو سکا کہ زمبابوے، نیپال اور نیدرلینڈز کی ٹیمیں میچز کھیلنے کیلئے پاکستان آئیں گی یا پاکستانی کرکٹ ٹیم ان ممالک کا دورہ کرے گی۔
پی سی بی کی زمبابوے کرکٹ ٹیم سے ون ڈے سیریز کرانے کی کوششیں
8
اپریل 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں