اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

شکیب الحسن پاکستان کے خلاف بنگلہ دیش ٹیم کی قیادت کے فرائض انجام دینگے

datetime 8  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈھاکہ (نیوز ڈیسک) سٹار بنگلہ دیشی آل راﺅنڈر شکیب الحسن پاکستان کے خلاف شیڈول ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں ٹیم کی قیادت کے فرائض انجام دیں گے۔ انہیں ریگولر کپتان مشرفی مرتضی کی جگہ یہ ذمہ داری دی گئی ہے جو کہ سلو اوور ریٹ کی بناءپر معطلی کی وجہ سے میچ میں حصہ نہیں لیں گے۔ بنگلہ دیش اور پاکستان کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 17 اپریل کو کھیلا جائے گا۔ مرتضی کو گزشتہ ماہ منعقدہ ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف کھیلے گئے کوارٹر فائنل میچ میں سلو اوور ریٹ کی بناءپر ایک میچ کیلئے معطل کر دیا گیا تھا۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر نظم الحسین نے تصدیق کر دی ہے کہ شکیب الحسن گرین شرٹس کے خلاف پہلے ایک روزہ میچ میں قائم مقام کپتان کی ذمہ داری نبھائیں گے۔ شکیب الحسن اس وقت بھارت میں ہیں جہاں پر وہ دفاعی چیمپئن کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی دو میچوں میں نمائندگی کرنے کے بعد واپس وطن پہنچیں گے۔



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…