لاہور(نیوز ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے آل راﺅنڈر محمد حفیظ نے کہا ہے کہ فی الوقت ٹیم کا مسئلہ نمبرز نہیں بلکہ آئی سی سی رینکنگ ہے جسے بہتر کرنے کی ضرورت ہے جب کہ کھلاڑیوں کی فیلڈنگ کسی دوائی سے نہیں بلکہ محنت کرنے سے ٹھیک ہوگی۔
لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے محمد حفیظ نے کہا کہ بولنگ ایکشن کو آئی سی سی کے قوانین کے مطابق بنانے کی بھرپور کوشش کر رہا ہوں اور آئندہ چند روز میں ہونے والا ٹیسٹ عوام کی دعاو¿ں سے کلیئر کرلوں گا تاہم بولنگ میں کوئی نئی چیز سیکھنے کی کوشش نہیں کی، بولنگ جیسے پہلی تھی اب بھی ویسے ہی ہے اور کبھی دوسرا، تیسرا یا چوتھا کی پریکٹس نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ کچھ عرصے میں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے اپنے کھیل کو بہتر کیا اور دورہ بنگلادیش میں ٹیم اتحاد کے ساتھ بہتر نتائج دے گی، فیلڈنگ اور بولنگ میں بہتری کے لئے نوجوان کھلاڑیوں کے ساتھ محنت کر رہا ہوں تاہم مارکیٹ میں کوئی ایسی دوائی نہیں جو پلیئرز کو کھلائیں اور ان کی فیلڈنگ ٹھیک ہوجائے۔
محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ ٹیم میں کبھی بھی کپتانی کا مسئلہ نہیں رہا، اظہر علی بہت اچھے کھلاڑی ہیں جنہوں نے اپنے آپ کو منوایا ہے اس لئے انہیں سپورٹ کرنے کی ضرورت ہے، فی الوقت ٹیم کا مسئلہ نمبرز نہیں بلکہ آئی سی سی رینکنگ ہے جسے بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم نئے لڑکوں کے ساتھ بنگلادیش کے خلاف سیریز کے لئے جائے گی، بنگلادیش کبھی آسان حریف نہیں رہا اور نہ ہی اس میں کوئی شک کی بات ہے کہ انہوں نے ورلڈ کپ میں ثابت کیا کہ وہ ایک بہتر ٹیم بن رہی ہے تاہم پاکستان نے بھی 1999 کے بعد جہاں بھی بنگلادیش کے ساتھ میچ کھیلا جیت کر دکھایا لہٰذا اس سیریز میں بھی اچھے نتائج لے کر آئیں گے۔
قومی کر کٹ ٹیم کی فیلڈنگ کسی دوائی سے نہیں ، محنت سے ٹھیک ہوگی، محمد حفیظ
8
اپریل 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں