جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

رافیل نڈال دو درجے تنزلی کے بعد پانچویں نمبر پر پہنچ گئے

datetime 7  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ٹینس کی تازہ ترین ورلڈ رینکنگ جاری کر دی گئی ہے جس کے مطابق مردوں میں سربیا کے نوواک جوکووچ اور خواتین میں ا مریکا کی سرینا ولیمز سرفہرست ہیں۔ اسپین کے رافیل نڈال دو درجے تنزلی کے ساتھ پانچویں نمبر پر آگئے ہیں۔میامی اوپن کا ٹائٹل جیتنے کے بعد نوواک جوکووچ کی ریٹنگ میں چار ہزار پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔ سوئس کھلاڑی راجر فیڈرر دوسرے اور انگلینڈ کے اینڈی مرے تیسرے نمبر پر ہیں۔ تفصیلات کے مطابق میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے اختتام کے بعد مرد و خواتین پلیئرز کی نئی ورلڈ رینکنگ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ مردوں میں سربیا کے نوواک جوکووچ 13205 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔ میامی اوپن میں مینز سنگلز کا ٹائٹل جیتنے کے بعد نوواک جوکووچ کی ریٹنگ میں چار ہزار پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔ سوئٹزر لینڈ کے راجر فیڈرر 8895 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور برطانیہ کے اینڈی مرے 6060پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔ جاپان کے کائی نشیکوری ایک درجہ ترقی کے ساتھ چوتھے جبکہ اسپین کے رافیل نڈال دو درجے تنزلی کے بعد پانچویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ کینیڈا کے مائیلوس رونیک چھٹے اور ا سپین کے ڈیوڈ فیرر ساتویں نمبر پر ہیں۔ جمہوریہ چیک کے ٹامس برڈیخ ایک درجہ بہتری کے ساتھ آٹھویں جبکہ سوئٹزرلینڈ کے ا سٹینسلاس واورینکا ایک درجہ تنزلی کے ساتھ نویں نمبر پر آگئے ہیں۔ کروشیا کے مرین سلچ دسویں پوزیشن پر برقرار ہیں۔ ویمنز سنگلز کی رینکنگ میں امریکا کی سرینا ولیمز 9981 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر ہیں۔ روس کی ماریہ شراپوا دوسرے ، رومانیہ کی سیمونا ہالیپ تیسرے ، جمہوریہ چیک کی پیٹرا کویٹووا چوتھے، ڈنمارک کی کیرولین ووزنیاکی پانچویں، سربیا کی اینا ایوانووچ چھٹے ، کینیڈا کی یوجینی بوکارڈ ساتویں، روس کی ایکٹرینا ماکارووا آٹھویں، پولینڈ کی اگنیسکا رڈوانسکا نویں اور ا سپین کی کارلا سواریز دسویں نمبر پرفائز ہیں۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…