اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بی سی سی آئی کی جانب سے بولنگ ایکشن کلیئرنس ملنے کے بعد کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے ویسٹ انڈین اسپنر سنیل نارائن نے بھرپور پریکٹس شروع کردی۔گذشتہ روز انھوں نے نیٹ میں تقریباً 40 منٹ تک بولنگ کی، خود کے کے آر کے بیٹسمینوں کے لیے نیٹ میں ان کا سامنا کرنا مشکل ہورہا تھا۔ کپتان گوتم گمبھیر نے بھی 45 منٹ تک بیٹنگ پریکٹس کی، اس دوران پاکستان کے سابق فاسٹ بولر اور کے کے آرکے بولنگ کوچ وسیم اکرم بھی بولرز کو پریکٹس کرتا ہوا دیکھتے اور انھیں ٹپس دیتے ہوئے دکھائی دیے۔بعد میں انھوں نے ایڈن گارڈنز کی وکٹ کا معائنہ کیا، جلد ہی کپتان گوتم گمبھیر اورجیک کیلس بھی ان کے پاس پہنچ گئے اورپچ کے حوالے سے تبادلہ خیال کرنے لگے۔واضح رہے کہ ویسٹ انڈین اسپنر سنیل نارائن بھارت آمد سے پہلے آئی سی سی سے اپنا مشکوک بولنگ ایکشن کلیئر کراچکے تھے، تاہم بھارتی بورڈ کے اصرار پر چنئی میں ان کا دوبارہ ٹیسٹ کیا گیا۔