منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

آئی پی ایل کے 8ویں ایڈیشن کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب کل منعقد ہو گی

datetime 5  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)انڈین پریمیر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب کل (منگل ) کو کولکتہ میں منعقد ہو گی جس میں بالی ووڈ سٹارشاہد کپور ،ہریتک روشن اور انوشکا شرما اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔ آئی پی ایل کے آٹھویں ایڈیشن کا باضابطہ طور پر آغاز 8 اپریل سے ہو گا اورافتتاحی تقریب کی میزبانی کے فرائض لالی ووڈ سٹار سیف علی خان سر انجام دیں گے ۔تقریب میں آئی پی ایل میں شریک تمام آٹھ ٹیموں کے کپتانوں سمیت کھلاڑی، بی سی سی آئی اور آئی پی ایل گورننگ کونسل کے عہدیدار بھی شرکت کریں گے۔قبل ازیں بھارتی کرکٹ بورڈ کی ٹیکنیکل کمیٹی کا اجلاس ہو گا۔ اجلاس میں ڈومیسٹک ٹورنامنٹ کے شیڈول کے بارے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ٹیکنیکل کمیٹی 7 اپریل کو کولکتہ میں شیڈول انڈین پریمیر کرکٹ لیگ کے آٹھویں ایڈیشن کی افتتاحی تقریب سے پہلے میٹنگ کرے گی جس میں ڈومیسٹک کرکٹ ٹورنامنٹس کے شیڈول کے بارے بات ہو گی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…