بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

بنگلہ دیش اور بھارت کا متنازع کوارٹرز فاںئل، آئی سی سی تحقیقات پر راضی

datetime 3  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈھاکا(نیوز ڈیسک) ورلڈ کپ کوارٹرز فائنل میں بھارت نے بنگلا دیش کو 109 رنز کے بڑے مارجن شکست دی جس کے بعد بنگال ٹائیگرز نے ناقص ایمپائرنگ کو وجہ قرار دیتے ہوئے خوب واویلا مچایا جبکہ فیلڈ ایمپائرز علیم ڈار اور ای ین گولڈ کے پتلے تک جلائے گئے۔ اسی تنازع میں بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والے آئی سی سی کے صدر مصطفیٰ کمال بھی بطور احتجاج مستعفی ہو گئے۔ اب معلوم ہواکہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے معاملے کی جانچ کیلئے یقین دہانی کرا دی ہے۔ بی سی بی کے صدر نظم الحسن کا کہنا ہے کہ ہم نے کوارٹرز فائنل کے بعد ہی آئی سی سی کو اپنے تحفظات پر مبنی خط بھیج دیا تھا۔ چیف ایگزیکٹیو ڈیو رچرڈسن کی جانب سے جو ابتدائی جواب آیا اس میں انھوں نے کہا تھا کہ وہ اس مقابلے کی گیند درگیند جانچ کریں گے جو بھی تجزیے کا نتیجہ نکلا اس سے بی سی بی کو بھی آگاہ کیا جائے گا۔ نظم الحسن نے واضح کیا کہ بی سی بی کی شکایت صرف ایمپائرنگ کے خلاف تھی اس کا میچ کی حریف سائیڈ سے کوئی تعلق نہیں تھا۔ انھوں نے کہا کہ میں نہیں سمجھتا کہ اس سے بنگلا دیش اور بھارت کے تعلقات متاثر ہو سکتے ہیں۔ ہم نے ان کے بارے میں تو کوئی شکایت نہیں کی، ہمارا اعتراض ایمپائرنگ پر تھا، ہم نے اس بات پر زور دیا کہ دستیاب ہونے کے باوجود ٹیکنالوجی کو آخر استعمال کیوں نہیں کیا گیا۔ –

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…