نئی دہلی(نیوز ڈیسک) بھارتی کرکٹ ٹیم کی ورلڈ کپ سیمی فائنل میں شکست کے بعد ٹیم کوچ اور ٹیم آفیشلز میں تبدیلیوں کا سلسلہ شروع پہلے مرحلے میں لیجنڈ سچن ٹنڈولکر کو ڈنکن فلیچر کی جگہ کرکٹ ٹیم کا کوچ مقرر کردیا گیا ۔ بی سی سی آئی کے مطابق سچن انڈین پریمیر لیگ کے بعد ٹیم کو جوائن کرینگے ۔ سابق کوچ ڈنکن فلیچر نے ورلڈ کپ کے بعد انڈین ٹیم کو چھوڑنے کا عندیہ دیا تھا سچن ٹنڈولکر کو تین سال کیلئے بھارتی ٹیم کا کوچ مقرر کیا گیا ان کے کوچ منتخب ہونے سے ٹیم کے تمام کھلاڑی خوش ہیں کو وہ اپنے لیجنڈری بیٹسمین کے زیر نگرانی کوچنگ کرینگے ۔ 463 ایک روزہ میچوں میں 49 سنچریوں کی مدد سے 18426 رنز سکور کئے۔ ٹیسٹ کرکٹ میں 200 میچوں میں سچن ٹنڈولکر کو 15921 رنز بنانے کا اعزاز حاصل ہے 2015ءمیں ٹنڈولکر عالمی مقابلوں میں امن کا سفیر بھی رہ چکے ہیں ۔