لاہور(نیوز ڈیسک)پی سی بی نے محمد حفیظ کے بائیو مکینک ٹیسٹ کیلیے آئی سی سی سے ایک بار پھر رابطہ کیا ہے۔آل راﺅنڈر بولنگ ایکشن غیر قانونی قرار دیے جانے کی وجہ سے معطلی کا شکار ہیں، فٹنس مسائل کے باعث نہ صرف وہ ورلڈ کپ سے باہر ہوئے بلکہ آسٹریلیا میں شیڈول بائیو مکینک ٹیسٹ کیلیے بھی نہ جاسکے۔ حفیظ اب مکمل فٹ ہوچکے اور نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں پریکٹس بھی کررہے ہیں۔پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی سی سی سے بولنگ ایکشن کی دوبارہ جانچ کیلیے تاریخ مانگی ہے، جونہی وقت دیا گیا انھیں روانہ کردیا جائیگا،یاد رہے کہ نتیجہ موصول ہونے میں 2 ہفتے لگتے ہیں،اگر جلد تاریخ ملنے کے بعد ان کا ایکشن کلیئر ہوجائے تو بنگلہ دیش کیخلاف سیریز میں بولنگ کرسکیں گے۔