بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

آئی سی سی نے ٹیسٹ‘ و ن ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کی تا زہ رینکنگ جاری کر دی

datetime 31  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

د بئی (نیوز ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ، ونڈے اور ٹی ٹوئنٹی کی تازہ رینکنگ آج جاری کر دی۔ آئی سی سی کی ونڈے رینکنگ میں پانچویں بار عالمی چمپئن کا اعزاز حاصل کرنے والا آسٹریلیا سرفہر ست ہے جبکہ ہندوستان دوسرے اور جنوبی افریقہ تیسرے نمبر پر ہے۔ اس رینکنگ میں نیوزی لینڈ چوتھی، سری لنکا پانچویں، انگلینڈ چھٹی جبکہ پاکستان ساتویں نمبر پر ہے۔ ونڈے میں کھلاڑیوں کی رینکنگ میں کوئی بھی پاکستانی کھلاڑی ٹاپ 10 میں جگہ نہ بنا سکا۔ جنوبی افریقہ کے کپتان اے بی ڈی ولیرس پہلے، سری لنکا کے کمار سنگاکارا دوسرے اور جنوبی افریقہ کے ہاشم آملہ تیسرے نمبر پر ہیں جبکہ پاکستان کے مصباح الحق 12 ویں نمبر ہیں۔ ایک روزہ میچز کے بولروں کی رینکنگ میں آسٹریلیا کے مچل اسٹارک پہلے، جنوبی افریقہ کے عمران طاہر دوسرے اور پاکستان کے سعید اجمل تیسرے نمبر پر ہیں۔ آئی سی سی کی ٹسٹ رینکنگ میں جنوبی افریقہ پہلے، آسٹریلیا دوسرے، انگلینڈ تیسرے اور پاکستان چوتھے نمبر پر ہے۔ نیوزی لینڈ، سری لنکا اور ہندوستان ترتیب وار پانچویں، چھٹے اور ساتویں مقام پر ہیں۔ ٹسٹ کے بہترین بلے بازوں میں سری لنکا کے کمار سنگا کارا پہلے، جنوبی افریقہ کے اے بی ڈی ولیرس دوسرے اور ہاشم آملہ تیسرے نمبر پر ہیں۔ نیز پاکستان کے یونس خان آٹھویں پوزیشن پر موجود ہیں۔ آئی سی سی کی نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں سری لنکا پہلے، ہندوستان دوسرے اور پاکستان تیسرے نمبر پر ہے جبکہ ٹی ٹوئنٹی کے ٹاپ 10 بلے بازوں میں بھی کوئی پاکستانی کھلاڑی جگہ نہ بنا سکا۔ ہندوستانی بلے باز ویراٹ کوہلی پہلے، آسٹریلیا کے آرن فنچ دوسرے اور انگلینڈ کے ایلکس ہیلز تیسرے نمبر پر ہیں جبکہ پاکستان کے احمد شہزاد 14ویں پوزیشن پر ہی

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…