میلبورن(نیوز ڈیسک)آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر برید ہیڈن نے ون دے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کااعلان کردیا۔ ورلڈکپ کے بہترین وکٹ کیپربریڈہیدن نے عالمی چیمپین بننے کے ایک روز بعد ون دے سے اپنی علیحدگی کاباقاعدہ اعلان کیااورورلڈکپ کے بعدریٹائرہونے والی فہرست میں کپتان مائیکل کلارک کے ہمنوابن گئے۔بریڈہیڈن اورمائیکل کلارک ٹیسٹ کرکٹ بدستورکھیلتے رہیں گے۔بریڈہیڈن نے اپنے ون ڈے کیرئرکاآغاز30جنوری2001کو زمبابوے کے خلاف ہوبارٹ میں کیا،انھوں نے وکٹ کیپر کی حیثیت سے126میچوں میں آسٹریلیاکی نمائندگی اوردو سنچریوں اور16نصف سنچریوں کی مددسے3ہزار ایک سو22رنز بنائے،جبکہ 170کیچ اور11اسٹمپ آو¿ٹ کئے۔ بریڈہیڈن نے ورلڈکپ فائنل میں اپنی بہترین کارکردگی سے اپناآخری ون ڈے یادگار بنایاجس میں روز ٹیلرکی قیمتی وکٹ بھی شامل ہے۔