جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

شاہدآفریدی کا محمد یوسف کو وہ جواب جس پر وہ سوچنے پر مجبور ہوں گے ، آپ بھی اپنی اصلاح کریں

datetime 30  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے آل راﺅنڈ شاہد خان آفریدی نے کہاکہ محمد یوسف اُن سے بڑا کھلاڑی ہوگالیکن اب اُن کا تعلق کرکٹ سے نہیں رہا، تبلیغی جماعت سے ہے ، اللہ کرے مجھے بھی ہدایت ملے لیکن اندر کے انسان کو اچھاکرلیں ، اپنی نیتوں کو بدلیں تو خداکی قسم اپنی ہرجائز منزل پالوگے ۔  نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں سوال کے جواب پر شاہدخان آفریدی کاکہناتھاکہ ”محمد یوسف کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد کافی عرصے سے کچھ نہ کچھ باتیں کررہاہوتاہے ، وہ سمجھتے ہیں کہ محمد یوسف اُن سے بڑا کرکٹر ہے اور امیدہے کہ بہت اچھامسلمان بھی ہوگا، میں بڑانافرمان اور گنہگارآدمی ہوں ،محمد یوسف کو وہ یہ کہیں گے کہ اب آپ کرکٹرنہیں رہے ، اب تعلق ایک تبلیغی جماعت سے رہ گیاہے ، اگر اپنی عزت نہیں رکھی تو کوشش کرے کہ تبلیغی جماعت کی عزت رکھ لے ،مسجدوں ، سکولوں اوردیگرجگہوں پر جاکر اللہ رسول کی بات کرنا،بیانات کرنایعنی اُن کا کہناکچھ اور ہے اورعملاً کچھ اور ہے “۔ آفریدی کاکہناتھاکہ” جنہیں اللہ نے عزت دی ہے ، آپ ٹی وی پر بیٹھ کراُڑائے جارہے ہیں، اُن کی عزتوں کو اُڑائے جارہے ہیں،اُن کو برا بھلاکہہ رہے ہیں ، ہمیں یہ چیزیں دین نہیں سکھاتا، داڑھی اور ٹوپی اچھی چیز ہے ، اللہ کرے کہ مجھے بھی ہدایت ملے اور میں بھی داڑھی اور ٹوپی رکھوں لیکن اُس سے بہتر اندرکے انسان کو بدلناہے ،اگراندرکا انسان اچھا ہوجائے تو آپ کو داڑھی بھی اچھی لگے گی اور چہرے پر نوربھی آجائے گا “۔  آفریدی نے بھارت کی جلتی پر تیل پھینک دیا، تفصیلات کیلئے یہاں کلک کریں ۔  اُنہوں نے کہاکہ یہ ہمارے لوگوں کو مسئلہ ہے کہ باہر بیٹھ کر پاکستان کی بہتری ، کرکٹ کی باتیں کرتے ہیں ، یہ وہی لوگ ہیں جو پاکستان کرکٹ کو چھوڑ کر آئی پی ایل میں کھیلنے چلے گئے تھے ، مجھے بھی آٹھ کروڑ روپے کی آفر ہوئی تھی لیکن پاکستان سے کھیلنے کو ترجیح دی ۔ آفریدی کاکہناتھاکہ” اب ٹی وی پر آکر طرح طرح کی باتیں کرتے ہیں ، خداکے واسطے ، تھوڑا بولولیکن سچ بولو، عوام کو تو بے وقوف بنالوگے لیکن جو فیصلہ” اوپر “سے ہوناہے ، اُس سے ڈروکیونکہ اُس ذات کو تو پتہ ہے کہ کیا ہورہاہے ، اپنی نیتوں کو بدلوتوخداکی قسم آپ ہر منزل پالوگے “۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…