بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

اظہرعلی ون کرکٹ ٹیم کے کپتان مقرر،مصباح اور آفریدی نوجوانوں کیلئے رول ماڈل ہیں

datetime 30  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک) چیئرمین پی سی بی شہریا ر خان نے اظہر علی کو ون ڈے کرکٹ ٹیم کا کپتان مقرر کر دیا ہے اور ساتھ ہی ساتھ انہوں نے مصباح الحق اورشاہد آفریدی کو نوجوانوں کیلئے رول ماڈل قرار دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق شہریار خان کا کہنا تھا کہ وہ ٹیم میںفائٹنگ سپرٹ دیکھنا چاہتے ہیں اور اب ہمیں سب کچھ پیچھے چھو ڑ کر مستقبل کی طرف دیکھنا ہے۔مصباح اور آفریدی کی خدمات کو سراہتے ہوئے شہریا ر خان کا کہنا تھا کہ مصباح اور آفریدی نوجوانوں کیلئے رول ماڈل ہیں نوجوانوں کو ان سے سیکھنا چاہیے ۔ان کا کہنا تھا کہ مصباح الحق ٹیسٹ جبکہ شاہد آفریدی ٹی 20کے کپتان رہیں گے۔یونس خا ن کے بارے میں بات کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ وہ ایک اچھی شخصیت ہیں اور ان کا ریٹائرمنٹ نہ لینے کا فیصلہ خوش آئند ہے۔

اظہر علی کو ون ڈے کرکٹ کاکپتان مقرر کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم پیٹنگولرکپ میں دیکھا ہے کہ اظہر علی اچھے بیٹسمین اور لیڈر ہیں اس لیے انہیں ون ڈے کرکٹ ٹیم کی کپتانی اور ٹیسٹ ٹیم کی نائب کپتانی سونپی گئی ہے۔شہریا رخان نے کہنا تھا کہ کرکٹ کے ٹی 20 اور ون ڈے  میں نائب کپتانی کے فرائض سرفراز احمد انجام دیں گے۔شہریار خان نے کہا کہ ہارون رشید ایک محنتی اور ایماندار آدمی ہیں اس لیے انہیں چیف سلیکٹر بنایا جا رہا ہے جبکہ بقیہ سلیکٹرز میں اظہر خان ،کبیر خان اور سلیم جعفر شامل ہیں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…