بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

آئی سی سی نے ورلڈ کپ 2015 کی بہترین 12 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا

datetime 30  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آئی سی سی نے کرکٹ ورلڈ کپ 2015 کے لیے 12 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا۔ فائنل ٹیم میں کوئی بھی پاکستانی کھلاڑی جگہ بنانے میں ناکام رہا۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے ورلڈ کپ میں بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل بارہ رکنی ٹیم کا اعلان کیا گیا۔ ٹیم میں نیوزی لینڈ کے 5 ، آسٹریلیا کے 3 ، جنوبی افریقہ کے 2 ، سری لنکا ، اور زمبابوے کا ایک ایک کھلاڑی شامل کیا گیا ہے۔ نیوزی لینڈ کے برینڈن میکولم کو ورلڈ کپ 2015 ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا۔ انہیں ٹورنامنٹ میں جارحانہ کھیل کے علاوہ شاندار قائدانہ صلاحیتوں کی وجہ سے کپتان منتخب کیا گیا۔ میکولم نے چار نصف سنچریوں سمیت 328 رنز کا ٹوٹل جمع کیا تھا۔ نیوزی لینڈ سے برینڈن میکولم کے علاوہ ڈبل سنچری میکر مارٹن گپٹل ، کورے اینڈرسن ، ڈینئیل ویٹوری ، ٹرینٹ بولٹ شامل ہیں۔ آسٹریلیاکی جانب سے سٹیون سمتھ ، گلین میکسویل اور مچل سٹارک کو بھی میگا ایونٹ کی ٹیم میں شامل رکھا گیا ہے۔ جنوبی افریقہ ٹیم سے اے بی ڈی ویلئیرز اور مورنی مورکل کو بھی ورلڈ کپ ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔ سری لنکا کے کمار سنگا کارا وکٹ کیپر جبکہ زمبابوے کے برینڈن ٹیلر کو بارہویں کھلاڑی کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…