ہفتہ‬‮ ، 20 جون‬‮ 2026 

سابق چیئرمین پی سی بی نے محمد حفیظ اور سعید اجمل پر عائد پا بندی کے پیچھے چھپا ہاتھ بے نقاب کر دیا

datetime 30  مارچ‬‮  2015 |

چکوال (نیوز ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق سربراہ ذکاءاشرف نے کہاہے کہ ایک طے شدہ منصوبے کے تحت انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ہندوستان کے دباﺅ پر محمد حفیظ اور سعید اجمل پر پابندی لگوائی تاکہ ورلڈ کپ میں پاکستان کی ٹیم ایک کمزور حیثیت سے میدان میں اترے اور یہی وجہ ہے کہ موجودہ ورلڈ کپ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھا سکی۔مقامی اخبار جہان پاکستان کے مطابق انہوں نے کلر کہار ریسٹ ہاﺅس میں نجی دورے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پر پیرزاہد حسین شاہ، پیر وقار حسین، خواجہ دانیال سلیم اور ریٹائرڈ سیکرٹری یونس بھٹی بھی موجود تھے۔ ذکاءاشرف نے مزید بتایا کہ میرے چیئرمین شپ کے دوران میں بھی محمد حفیظ اور سعید اجمل پر پابندی لگانے کی کوشش کی گئی تھی مگر پاکستان کرکٹ بورڈ کی بھرپور کوشش کی گئی تھی مگر پاکستان کرکٹ بورڈ کی بھرپور کوشش کی وجہ سے یہ سازش ناکام بنادی گئی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ محمد حفیظ بطور بلے باز کھیل سکتا تھا مگر چونکہ معین خان نے اس وجہ سے محمد حفیظ کو شامل نہیں کیا کیونکہ محمد حفیظ سٹے بازی اور جوئے سے ہمیشہ دور رہتا ہے۔ ایک اور سوال کے جواب میں ذکاءاشرف نے بتایا کہ محمد حفیظ کو کپتان بنا کر پاکستان کرکٹ ٹیم کو مضبوط کیا جاسکتا ہے مگر اس کیلئے سخت محنت اور نیک نیتی کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس وقت پاکستان کرکٹ بورڈ میں کچھ سازشی لوگ موجود ہیں جو کسی طور پربھی پاکستان کرکرٹ کی ترقی نہیں چاہتے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محمد بوٹا انجم


محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…