اتوار‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

کرکٹ کا عظیم کھلاڑی بھی وہاب ریاض کی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکا

datetime 30  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میلبورون: دنیائے کرکٹ کے عظیم کھلاڑی سچن ٹنڈولکر نے کہا ہے کہ پاکستانی فاسٹ بولر وہاب ریاض نے آسٹریلیا کے خلاف ورلڈ کپ کا بہترین اسپیل کیا۔

کرکٹ لیجنڈ سچن ٹنڈولکرنے ایک انٹرویو کے دوران  پاکستانی فاسٹ بولر وہاب ریاض کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف میچ میں  انہوں نے جس کارکردگی کا مظاہرہ کیا وہ ابھی تک اُسے بھول نہیں پائے، وہاب ریاض نے آسٹریلیا کے خلاف میچ میں شاندار بولنگ کی اور میری نظرمیں ان کا اسپیل ورلڈکپ کا بہترین اسپیل تھا جسے دیکھ بہت مزہ آیا۔ سچن  نے کہا کہ وہاب نے گوکہ میچ میں زیادہ  وکٹیں حاصل نہیں کیں تاہم کوئی بھی  اُن کے اسپیل کوکبھی بھلا نہیں پائے گا۔

واضح رہے کہ  وہاب ریاض نے کوارٹر فائنل میں آسٹریلیا کے خلاف شانداربولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے شین واٹسن کو پریشان کردیا تھا جب کہ میچ میں ان کی شانداربولنگ کی تعریف برائن لارا، آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک سمیت دنیائے کرکٹ کے کئی عظیم کھلاڑیوں سمیت خود حریف کھلاڑی شین واٹسن نے بھی کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟


میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…