پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

آسٹریلیا کی وہ بے ایمانی جو نیوزی لینڈ آج تک نہ بھول سکا

datetime 28  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میلبرن (نیوز ڈیسک) ورلڈ 2015کا فائنل آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے جا رہا ہے مگر ماضی میں ایک ایسا میچ بھی ہے جس سے دونوں کرکٹ ٹیموں کی اچھی یادیں وابستہ نہیں ہیںکیو نکہ اس میچ کو جیتنے کیلئے جو حربہ استعمال کیا گیا وہ قانونی طور پر تو ٹھیک تھا لیکن اسپورٹس مین اسپرٹ کے بالکل خلاف تھا۔1981میں آسٹریلیا،نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان ٹرائی سیریز کھیلی گئی جس میں آسٹریلیا ور نیوزی لینڈ نے فائنل تک رسائی حا صل کی۔پہلے دو فائنل مقابلے ایک ایک سے برابر ہوئے۔اس سلسلے کا تیسرا فائنل میلبرن میں یکم فروری 1981 کو کھیلا گیا اور تاریخ میں امر ہو گیا۔

آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 235 رنز بنائے، کپتان گریگ چیپل نے 90 جبکہ گریم وڈ نے 72 رنز کی اننگ کھیلی۔جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے بروس ایڈگر کی شاندار ناقابل شکست سنچری کی بدولت 49 اوورز میں 221 رنز بنا لیے اور اسے میچ میں فتح کے لیے 15 رنز درکار تھے۔گریگ چیپل نے اس موقع پر گیند اپنے بھائی ٹریور چیپ کو تھمائی جن کی پہلی ہی گیند پر رچرڈ ہیڈلی نے چوکا مار دیا لیکن دوسری گیند پر وہ ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔تیسری اور چوتھی گیند پر نئے آنے والے بلے باز برائن ای این اسمتھ نے دو دو رنز بٹورے لیکن پانچویں گیند پر وہ بھی پویلین لوٹ گئے۔
اس موقع پر نیوزی لینڈ کی آٹھ وکٹیں گر چکی تھیں اور اسے آخری گیند پر فتح کے لیے سات جبکہ میچ ٹائی کرنے کے لیے چھ رنز درکار تھے یعنی آسٹریلین ٹیم میچ ہار نہیں سکتی تھی۔لیکن اس کے باوجود گریگ نے اپنے بھائی ٹریور چیپل سے ’انڈر آرم‘ گیند کرانے کو کہا، اس وقت کرکٹ کے قوانین میں یہ گیند کرانے کی اجازت تھی۔ظاہر بات ہے اس گیند پر چھکا تو لگ نہیں سکتا تھا اس لیے اسے لیے بیٹسمین نے اسے آرام سے روک لیا اور یوں آسٹریلیا اس میچ میں فاتح قرار پایا اور اس میچ کے بعد انڈر آرم بال پر پابندی عائد کر دی گئی۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…