اسلام آباد(نیوز ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے ممکنہ دورہ بنگلہ دیش میں سکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے دو رکنی وفد پیر کو ڈھاکہ جائےگاآئی سی سی فیوچر ٹور پروگرام کے تحت قومی کرکٹ ٹیم پندرہ اپریل سے دورہ بنگلہ دیش پر جائیگی حکومت پاکستان کی جانب سے دورہ بنگلہ دیش کے حوالے سے گرین سگنل ملنے پر اسکیورٹی معاملات کا جائزہ لینے کے لئے دو رکنی وفد بنگلہ دیش جائیگا جس میں پی سی بی کے اسکیورٹی مینجر کرنل اعظم اور وزارت داخلہ کے ایک آفیسر شامل ہونگے جو ہوٹل سے وینیوز کے روٹ اور دیگر اسکیورٹی معاملات کا جائزہ لے گا۔وفد کی رپورٹ کی روشنی اور دونوں بورڈز میں آمدنی کے حصہ کے معاملات طے پانے پر سیریز کا انعقاد ممکن ہوگا