جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

بال پرانی ہونے کیساتھ ساتھ بھارتی باﺅلرز کی کارکردگی بھی ابترہوتی چلی گئی

datetime 27  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک)بھارت کی شکست پرپاکستان کے سابق فاسٹ باﺅلر اور بھارتی ٹی وی چینل کے تجزیہ نگار شعیب اخترنے کہاہے کہ نئی بال کیساتھ بھارتی باﺅلر ز نے اچھی کارکردگی دکھائی لیکن گیند پرانی ہونے کے ساتھ ساتھ باﺅلرز کی کارکردگی ابتر ہوتی چلی گئی ، بلے باز بھی اپنی وکٹیں گنواتے چلے گئے ، بھارتی باﺅلرز کو ریورس سوئنگ سیکھنی چاہیے ۔
اپنے انٹرویومیں سابق فاسٹ باﺅلر کاکہناتھاکہ بھارت کی باﺅلنگ بہت ناقص تھی ، نئی بال کیساتھ ابتدائی طورپروکٹیں لیں اور نسبتاًدرمیانی اوورز میں بھی اچھا کھیل رہے تھے لیکن آخر ی اوورزمیں کارکردگی ناقص رہی ، آسٹریلیا نے بیالیس اوور میں 240سے زائد سکور کرلیے تھے اور وہاں بھارت کو اُنہیں روکناچاہیے تھا لیکن ناکام رہے ۔ شعیب اختر کاکہناتھاکہ جب بال واپس مڑرہی تھی(یعنی ریورس سوئنگ کررہی تھی) تو بھارتی باﺅلر ز کو فاصلہ بڑھادیناچاہیے تھا،بے شک وہ شارٹ پچ ڈلیوریز پر باﺅلنگ کرارہے تھے ، باﺅلرز کے رن اپ کی لمبائی مناسب نہیں تھی جس کی وجہ سے رنز بڑھتے رہے ، جب بال نے واپس مڑناشروع کیا تو چارسے پانچ ڈگری کی سوئنگ کرنی چاہیے تھی اور اِسی خفیہ ہتھیار سے قابو پایا جاسکتاتھا۔ اُن کاکہناتھاکہ بھارتی باﺅلرز کو ریورس سوئنگ سیکھنی چاہیے ، اُنہوں نے آخری آٹھ اوورزمیں بے تہاشارنز دیئے جو کہ روکے جاسکتے تھے ۔
شعیب اختر کاکہناتھاکہ بھارتی بلے باز بھی ناکام رہے ، بلے بازوں اپنی وکٹیں گنواتے رہے ، رنز اتنے زیادہ نہیں تھے ، 300یا315رنز کا تعاقب کرتے ٹیموں کو دیکھتے آئے ہیں ۔ اُن کاکہناتھاکہ بنیادی وجہ کھلاڑیوں کا غصہ تھا جس پر کنٹرول کرنے کی ضرورت ہے ، اُنہوں نے صورتحال کے مطابق بیٹنگ کی



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…