بدھ‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2026 

ورلڈ کپ فائنل: کس کو برتری حاصل؟

datetime 27  مارچ‬‮  2015 |

سڈنی(نیوز ڈیسک) آئی سی سی ورلڈ کپ 2015 کا فائنل اتوار کے روز آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان میلبورن میں کھیلا جائے گا۔یاد رہے کہ اس ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کو 4وکٹوں سے شکست سے دی تھی جبکہ آسٹریلیا اور ہندوستان کے درمیان کھیلے گئے دوسرے سیمی فائنل میں کنیگروز نے ہندوستان کو 95 رنز سے ہرایا۔اب تک کھیلے گئے 10 ورلڈ کپ ٹورنامنٹس میں آسٹریلیا 6 دفعہ فائنل تک رسائی حاصل کر چکا ہے، جس میں سے 4 بار فتح یاب ہو کر ورلڈ کپ اپنے نام کیا۔آسٹریلیا اب ساتواں فائنل نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلنے کی تیاری کر رہا ہے۔دوسری جانب نیوزی لینڈ نے پہلی مرتبہ ورلڈ کپ کے فائنل میں رسائی حاصل کی ہے۔ اس سے قبل بلیک کیپس تمام ورلڈکپ ٹورنامنٹس میں فائنل سے قبل ہی باہر ہوتے رہے ہیں۔واضح رہے کہ ورلڈ کپ 2015 کے فائنل میں آسٹریلیا کو ہوم گراو¿نڈ کا فائدہ حاصل ہونے کے باوجود نیوزی لینڈ کی برتری برقرار ہے۔اس ورلڈ کپ میں آسٹریلیا نے 7 میچ کھیلے جن میں سے 5میچز میں کامیابی حاصل کی جبکہ نیوزی لینڈ سے شکست کے علاوہ بنگلہ دیش کے خلاف میچ موسم کی خراب صورتحال کے باعث منسوخ کردیا گیا تھا۔دوسری جانب نیوزی لینڈ اس ورلڈ کپ میں اب تک ناقابلِ شکست رہی۔یہ بھی یاد رہے کہ ورلڈکپ 2015 کے گروپ میچز میں دونوں ٹیموں کا ایک مرتبہ ٹاکرا ہو چکا ہے جس میں نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے شکست دے کر برتری حاصل کی تھی اسی بنا پر نیوزی لینڈ کو فائنل کے لیے فیورٹ قرار دیا جا رہا ہے۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…