جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

میزبانوں نے ایشین ٹیموں کو فائنل سے باہرکردیا

datetime 27  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سڈنی(نیوز ڈیسک) ورلڈ کپ کے میزبانوں نے ایشین ٹیموں کو فائنل سے باہرکردیا،28 برس میں پہلی مرتبہ ایسا ہوا، آسٹریلیا نے سیمی فائنل میں سب سے زیادہ اسکور اور سب سے بڑی فتح کا ریکارڈ قائم کردیا، جب بھی اسمتھ نے ففٹی بنائی ٹیم میچ جیتی ہے۔تفصیلات کے مطابق ورلڈ کپ کا فائنل اتوار کو آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا، یہ 28 برس میں پہلا موقع ہے جب کوئی بھی ایشیائی ٹیم ٹرافی میچ میں جگہ نہیں بنا پائی۔آخری مرتبہ ایسا 1987 میں ہوا جب کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 7 رنز سے شکست دی تھی۔ 1992 کے فائنل میں عمران خان کی قیادت میں پاکستان نے انگلینڈ کو زیر کیا۔1996 میں ارجنا رانا ٹنگا کی سری لنکن ٹیم نے لاہور میں آسٹریلیا کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ 1999 میں آسٹریلیا نے پاکستان ٹیم کو پچھاڑ کر پھر چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا، 2003 اور 2007میں کینگروز نے بالترتیب بھارت اور سری لنکا کو زیر کرکے ٹائٹلز کی ہیٹ ٹرک مکمل کی۔ 2011 کے فائنل میں دونوں ایشیائی ٹیموں کا ٹکراﺅ ہوا، جس میں بھارت نے سری لنکا کو مات دی۔ گذشتہ روز آسٹریلیا نے بھارت کے خلاف 328 رنز بنائے۔یہ ورلڈ کپ سیمی فائنل میں کسی بھی ٹیم کا پہلا 300 پلس اسکور ہے۔ اسمتھ نے ون ڈے میں 10 مرتبہ 50 سے زائد اسکور بنایا ہر بار فتح آسٹریلیا کو ہی حاصل ہوئی، یہ اسمتھ کی چوتھی سنچری تھی تاہم 105 ان کا کیریئر بیسٹ اسکور ہے۔ کینگروز نے 95 رنز سے فتح پائی جو فائنل 4 میں کسی بھی ٹیم کی بڑی فتح ہے۔اس سے قبل بھارت نے 2003 کے سیمی فائنل میں کینیا کو 91 رنز سے زیر کیا تھا۔ دھونی نے بطور کپتان 6000 ون ڈے رنز بھی مکمل کرلیے، وہ یہ کارنامہ انجام دینے والے تیسرے قائد ہیں، ان سے قبل پونٹنگ نے ٹیم کی قیادت کرتے ہوئے 8497 اور اسٹیفن فلیمنگ نے 6295 رنز بنائے تھے۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…