بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

میرا پیار یاد رکھنا‘ انوشکا شرما پر بڑا الزام‘ انکھوں سے آنسو ٹپک پڑے

datetime 26  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (نیوز ڈیسک)ورلڈ کپ 2015 کے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے دفاعی چیمپئن بھارت کو دھول چٹا کر ان کا غرور خاک میں ملا دیا ہے جبکہ بھارتی شائقین نے ہار کا ملبہ انوشکا شرما پر ڈال دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی ٹیم کی شکست کے بعد میڈیا اور شائقین دونوں ہی اپنی ٹیم پر برس پڑے ہیں اور طرح طرح کے القابات دے رہے ہیں۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ’’ٹوئٹر‘‘ پر بھارتی صارفین کی جانب سے طرح طرح کے جملوں کا تبادلہ کیا جا رہا ہے اور جبکہ شائقین کی بڑی تعداد نے اس شکست کا ملبہ ویرات کوہلی کی محبوبہ اور بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما پر ڈال دیا ہے۔ بھارتی فینز کی جانب سے پیغامات میں کہا گیا ہے کہ ویرات کوہلی اگر آج کے میچ میں بیٹنگ کر جاتے تو یہ میچ جیت سکتے تھے تاہم انوشکا شرما میچ دیکھنے کیلئے میدان میں آ گئیں اور انہی کی وجہ سے ویرات کوہلی بھی پویلین لوٹ گئے۔ ایک دل جلے صارف نے لکھا کہ ’’ ویرات کوہلی کا دھیان کھیل سے زیادہ کہیں اور تھا‘‘۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ٹیم کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے کھلاڑیوں پر گرل فرینڈز اور بیویوں کو ساتھ لے جانے کی پابندی عائد کر دی گئی تھی جبکہ بکیوں سے بچنے کیلئے تو انہیں کسی کو بھی آٹوگراف دینے سے منع کر دیا گیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…