سڈنی (نیوز ڈیسک) آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے کپتان مائیکل کلارک نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔آسٹریلیا کے بائیں ہاتھ سے کھیلنے والے افتتاحی بلے باز ڈیوڈ وارنر نے جارحانہ انداز میں بیٹنگ کا آغاز کیا، لیکن سات گیندوں پر 12 رنز بنا کر امیش یادو کی ایک گیند پر کوہلی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔اس وقت کریز پر آرون فنچ اور سٹیو سمتھ موجود ہیں، اور آسٹریلیا کا مجموعی سکور دس اووروں میں 56 رنز ہے۔ سٹیو سمتھ 30، جب کہ آرون فنچ 11 رنز پر کھیل رہے ہیں۔دسویں اوور میں سٹیو سمتھ نے ہاتھ کھولے اور یادو کو ایک ہی اوور میں چار چوکے لگا ڈالے۔ اس سے قبل بھارت کے دونوں بولروں محمد شامی اور امیش یادو نے نہایت عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کیا۔ یادو نے 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار کے قریب گیندیں پھینکیں، جب کہ شامی اپنی لائن اور لینتھ سے آسٹریلوی بلے بازوں کو سکورنگ کے زیادہ مواقع نہیں دیے۔دونوں ٹیموں نے کوئی تبدیلی نہیں کی۔ دلچسپ بات یہ کہ آسٹریلیا نے اب تک کرکٹ ورلڈ کپ میں کوئی سیمی فائنل نہیں ہارا، جب کہ بھارت نے تین میں سے دو سیمی فائنل جیتے ہیں۔ بھارت دفاعی چیمپیئن ہے۔یہ میچ جیتنے والی ٹیم 29 مارچ کو میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں فائنل میں نیوزی لینڈ کا مقابلہ کرے گی جس نے 24 مارچ کو ایک دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد جنوبی افریقہ کو شکست دی تھی۔
میچ کے امپائر سری لنکا کے دھرماسینا اور انگلستان کے کیٹل برا ہیں، جب کہ ٹی وی امپائر جنوبی افریقہ کے ارازمس ہیں
دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کی بھارت کیخلاف بیٹنگ جاری
26
مارچ 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں