پیر‬‮ ، 03 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

مصباح پانچ سال تک کپتان رہے، کچھ تو ذمہ داری قبول کریں

datetime 24  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوزڈیسک) پاکستان کے سابق کرکٹر سکندر بخت نے کہا ہے کہ مصباح الحق پانچ سال سے کپتانی کر رہے ہیں کچھ تو ذمہ داری قبول کریں۔ تفصیلات کے مطابق مصباح الحق کی پریس کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے سکندر بخت کا کہنا تھا کہ ماضی میں قومی ٹیم ورلڈکپ نہیں جیت سکی تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ مستقبل میں بھی نہیں جیتنا۔ ماضی کو بھلا کر محنت کرنی چاہئے اور مصباح الحق پانچ سال سے ٹیم کے کپتان ہیں وہ کچھ تو ذمہ داری قبول کریں۔
ایک سوال کے جواب میں سکندر بخت کا کہنا تھا کہ مصباح پر ذمہ داری اس لئے عائد ہوتی ہے کہ وہ 5 سال سے کپتان ہیں اور کپتان کا کام ٹیم کو بنانا اور چلانا ہوتا ہے۔ اگر وہ 5 سال میں ایسا نہیں کر سکتے تو اس کی ذمہ داری تو قبول کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ ورلڈکپ کے میچز میں یاسر شاہ کو کھلا کر بڑا باﺅلر بنانے کے بجائے حارث سہیل سے باﺅلنگ کرا کر اس کا وقت ضائع کیا گیا۔ جنوبی افریقہ کی نمائندگی کرنے والے پاکستانی نژاد عمران طاہر اگر پاکستان میں رہتے تو زندگی بھر انٹرنیشنل کرکٹ نا کھیل پاتے لیکن جنوبی افریقہ نے انہیں موقع دیا اور باﺅلر بنا لیا۔



کالم



عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟


میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…