جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

وہاب ریاض نے برائن لارا کو دورہ پاکستان کی دعوت دیدی

datetime 24  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوزڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باﺅلر وہاب ریاض نے ویسٹ انڈیز کے عظیم بلے باز برائن لارا کو پاکستان آنے کی دعوت دی ہے اور کہا ہے کہ لارا کی میزبانی ان کیلئے اعزاز کی بات ہو گی۔
تفصیلات کے مطابق برائن لارا نے ورلڈ کپ کوارٹر فائنل میں آسٹریلیا کے خلاف وہاب ریاض کی شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے ان سے ملنے کی خواہش ظاہر کی تھی۔ آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گئے کوارٹر فائنل میں وہاب ریاض کی شین واٹسن کے خلاف باﺅلنگ کو دنیا بھر کے عظیم کرکٹرز کی جانب سے سراہا گیا اور بڑے سے بڑا کھلاڑی بھی ان کے گن گانے پر مجبور ہو گیا۔ وہاب ریاض کی شاندار باﺅلنگ پر برائن لارا، شین وارن، شین واٹسن، مائیکل کلارک سمیت دنیا بھر کے ماہرین اور سابق کھلاڑیوں نے بہت تعریف کی تھی۔
برائن لارا نے ایک بھارتی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے آئی سی سی کی جانب سے وہاب پر جرمانہ عائد کئے جانے پر کھیل کی عالمی گورننگ باڈی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کا جرمانہ ادا کرنے کی پیشکش بھی کی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ ”جہاں تک میرا معاملہ ہے تو یہ بورڈ کے دائرہ اختیار سے باہر ہے اور میں ان سے ملنے کا مزید انتظار نہیں کر سکتا، میں اس لڑکے (وہاب) سے ملنا چاہتا ہوں، میں جرمانہ ادا کروں گا“۔
انہوں نے وہاب پر جرمانے کے فیصلے کو احمقانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ فاسٹ باؤلر کے سامنے شین واٹسن سکول کے بچے لگ رہے تھے۔ وہاب ریاض نے بھی منگل کے روز ماضی کے عظیم کرکٹر کی جانب سے تعریف کئے جانے پر ان کا شکریہ ادا کیا اور مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ”ٹوئٹر“ پر جاری ایک پیغام میں انہیں دورہ پاکستان کی دعوت دی ہے۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ” میرے یہ بڑے فخر اور اعزاز کی بات ہے کہ لیجنڈ برائن لارا مجھ سے ملنے کے خواہشمند ہیں۔ میں اس عظیم انسان کو پاکستان آنے کی دعوت دیتا ہوں اور ان کی میزبانی میرے لئے باعث فخر ہوگی“۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…