پیر‬‮ ، 03 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

شہزاد ، اکمل کسی اور ملک کی ٹیم میں ہو تے تو کھلا ڑیو ں کو پانی پلا تے

datetime 24  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(عبدالنصیر)سابق آسٹریلین کوچ نیل ڈی کوسٹا نے کہا ہے کہ پاکستانی کھلاڑی اپنی غلطیوں سے سیکھنے کی کوشش نہیں کرتے، عمر اکمل کسی اور ملک میں ہوتے تو اب تک ٹیم سے باہر ہوتے۔آسٹریلین کپتان مائیکل کلارک، فل ہیوز اور مچل اسٹارک کے کی کوچنگ کرنے والے ڈی کوسٹا نے کہا کہ پاکستان کے پاس کئی اچھے کھلاڑی ہیں لیکن اس ٹیم کا سب سے بڑا مسئلہ کھلاڑیوں کا رویہ اور فٹنس ہے۔انہوں نے کہا کہ یونس خان اس عمر میں بھی کئی کھلاڑیوں کے لئے رول ماڈل ہیں جبکہ 23 سے 25 سال کی عمر کے کھلاڑیوں میں رویے کا فقدان ہے اور وہ غلطیوں سے سیکھنے کی کوشش نہیں کرتے۔اس موقع پر انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ میں جس وقت مائیکل کلارک کو انٹرنیشنل کرکٹ کے لئے تیار کررہا تھا، وہ بولنگ مشین پر 135، 140 کلو میٹر کی رفتار کے سامنے کمال کی بیٹنگ کرتے تھے لیکن پاکستان میں ایسا نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم میں احمد شہزاد اور عمر اکمل وغیرہ سیکھنے کی زحمت ہی نہیں کرتے، اگر یہ دونوں کھلاڑی کسی اور ملک میں ہوتے تو اب تک ٹیم سے باہر ہوتے۔ڈی کوسٹا نے کہا کہ بلاشبہ دونوں کھلاڑیوں میں بلا کا ٹیلنٹ ہے لیکن ایسے ٹیلنٹ کا کیا فائدہ جو ملک کے کام ہی نہ آسکے۔ڈی کوسٹا ہندوستانی شہر ناگپور کی اکیڈمی کے بھی کوچ رہ چکے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ وکٹ کیپر سرفراز احمد میں کمال کا ٹیلنٹ ہے لیکن سرفراز کو اپنی فٹنس پر بہت کام کرنا ہوگا، اس وقت مجھے سرفراز احمد فٹ نہیں لگے تھے۔



کالم



عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟


میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…