پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

نئے چیف سلیکٹر کیلئے تین نامو ں کی شارٹ لسٹ

datetime 24  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے چیف سلیکٹر کے عہدے کے لئے تین امید واروں کو شارٹ لسٹ کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق شارٹ لسٹ کئے جانے والے امیدوار وں میں اقبال قاسم ، وسیم باری اور محسن خان شامل ہیں۔خیال رہے کہ چیف سیلیکٹر معین خان کو کسینو تنازع پر وطن واپس بلانے کے بعد چیئر مین پی سی بی نے ملاقات کے دوران انہیں ورلڈکپ کے بعد ذمے داریوں سے برطرف کرنے کے حوالے سے آگاہ کردیا تھا۔ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر کے ساتھ سلیکشن کمیٹی کے دیگر اراکین کی تلاش بھی اقبال قاسم، وسیم باری اور محسن خان پر آکر ر±ک گئی ہے جن میں سے کسی ایک کوچیف سلیکٹر مقرر کرنے کا امکان ہے۔واضح رہے کہ تینوں امیدوار اس سے قبل بحیثیتِ چیف سلیکری خدمات انجام دے چکے ہیں جبکہ 2011 تا 2012 تک محسن خان قومی ٹیم کی کوچنگ بھی کر چکے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئر مین پی سی بی ان تینوں ا±میدواروں کے ناموں سے مطمئن ہیں اور جلد ہی بورڈ آف گورنرز سے اس معاملے پر مشاورت کریں گے۔

مزید پڑھئے:بیو یوں کے نخروں کے ساتھ اب ان کو بھی کندھوں پر اٹھائیں

ذرائع کے مطابق یہ بھی بات سامنے آئی ہے کہ اقبال قاسم کو ڈومیسٹک کرکٹ ڈپارٹمنٹس کی ذمے داری بھی سونپی جا سکتی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جلد ہی گورننگ بورڈ کے اجلاس میں قومی ٹیم کی ورلڈ کپ میں کارکردگی کا جائزہ لینے کے ساتھ ہی قومی ٹیم کے مستقبل کے حوالے سے اہم فیصلے کئے جائیں گے۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…