لاہور (نیوز ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے ون ڈے سے ریٹائر ہونے والے آل راونڈر شاہدخان آفریدی نے سیاسی جماعت میں شمولیت سے متعلق اہم اعلان کردیا ہے۔ ورلڈکپ کواٹر فائنل میں آسٹریلیا سے شکست کے بعد ریٹائرہونے والے آفریدی کا کہنا ہے کہ وہ پرویزمشرف سےملیں یانوازشریف سے اس سے کسی کو غرض نہیں ہونی چاہیے۔ سیاسی میدان میں قدم رکھنے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کھیل کے میدان سے باہر ان کی ذاتی زندگی ہے وہ جس سے چاہیں ملیں کسی کواعتراض نہیں ہوناچاہئے۔ واضح رہے کہ مایہ ناز آل راونڈر شاہد خان آفریدی اب تک کئی پاکستانی سیاستدانوں سے ملاقاتیں کرچکے ہیں جن میں وزیراعظم نواز شریف وار ان کے سخت حریف عمران خان بھی شامل ہیں۔ شاہد آفریدی کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سے قریب ہیں، اور ممکنہ طور پر کریئر کے خاتمے کے بعد تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے ہی سیاست میں قدم رکھیں گے۔