پیر‬‮ ، 03 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

’بھارت ورلڈ کپ سے پہلے کی شکستوں کو یاد رکھے‘

datetime 22  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایڈیلیڈ(نیوز ڈیسک)بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان کرکٹ کے عالمی کپ کے سیمی فائنل میں تو ابھی چند دن باقی ہیں لیکن میچ سے پہلے نفسیاتی برتری حاصل کرنے کے لیے بیان بازی کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔جارحانہ بلے بازی کےلیے مشہور آسٹریلیا کے میکسویل نے کہا ہے کہ بھارتی ٹیم کو یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ ورلڈ کپ سے پہلے ہونے والی سیریز میں وہ ان کی ٹیم کے خلاف ایک بھی میچ نہیں جیت پائے تھی۔میکویل نے کہا کہ جمعرات کو ہونے والے ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں بھی آسٹریلیا کی ٹیم اپنی جیت کا یہ سلسلہ جاری رکھے گی۔26 مارچ کو سڈنی میں ہونے والے دوسرے سیمی فائنل میں بھارت اور آسٹریلیا کا مقابلہ ہوگا۔بھارت نے بنگلہ دیش اور آسٹریلیا نے پاکستان کو ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی ہے۔اس سوال پر کہ ابھی تک اس عالمی کپ میں ناقابلِ شکست رہنے والی بھارتی ٹیم کو روکنا کتنا مشکل ہو گا، میکویل نے کہا، ’ہم نے حال ہی میں انہیں اچھا خاصا نشانہ بنایا تھا۔ وہ ایک بھی میچ نہیں جیت پائے تھے۔ امید ہے کہ یہ بات ان دل و دماغ میں واضح ہوگی۔‘تاہم میکویل نے اس ورلڈ کپ میں بھارتی ٹیم کی کارکردگی کی تعریف بھی کی۔ انھوں نے کہا، ’بھارتی ٹیم بہت اچھی ہے۔ اگر وہ اچھے نہیں ہوتے، تو سیمی فائنل تک نہیں پہنچتے۔‘میکویل کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ سے پہلے جس حکمت عملی کے ساتھ آسٹریلیا نے بھارت کا سامنا کیا تھا، ٹیم اسی منصوبہ بندی کے ساتھ سیمی فائنل کے موقع پر میدان میں اترے گی۔



کالم



عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟


میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…