لاہور / سڈنی(نیوز ڈیسک) لاکھوں شائقین کے دل توڑنے والی قومی کرکٹ ٹیم ٹکڑوں میں وطن واپس آئیگی، ورلڈکپ کی ناکام مہم کے بعد ہیڈ کوچ وقار یونس کو سڈنی میں اہل خانہ کے ساتھ وقت گزارنے کی فرصت مل گئی،یونس خان میلبورن میں قیام کریں گے، پہلا گروپ اتوار کی شب کراچی، دوسرا پیر کی صبح لاہور آئے گا۔کوارٹرفائنل میں شکست پر شاہد آفریدی اور وہاب ریاض نے قوم سے معافی مانگ لی، آل راﺅنڈر کا کہنا ہے فیصلہ کن میچ میں جو شاٹ کھیلا وہ وقت کا تقاضا تھا، مجھے روکنے والے خود بھی تو وکٹ نہیں بچا سکے، کینگروکیمپ میں تہلکہ مچانے والے پیسر نے کہاکہ راحت علی سے کوئی شکایت نہیں۔ورلڈکپ میں پیش قدمی جاری نہ رکھنے پر مایوس ہوں، افسوس ہے کہ عوام کی توقعات پر پورا نہ اترسکے۔ تفصیلات کے مطابق ایڈیلیڈ میں میزبان کینگروز کے ہاتھوں کوارٹر فائنل میں شکست کے نتیجے میں قومی ٹیم ورلڈکپ کی دوڑ سے باہرہو گی،لاکھوں شائقین کے دل توڑنے کے بعد اسکواڈ خود بھی ٹکڑوں میں وطن واپس آئے گا، ناکام مہم کے بعد وقار یونس کو سڈنی میں اہل خانہ کے ساتھ وقت گزارنے کیلیے زیادہ وقت مل گیا،ہیڈ کوچ اور دیگر معاون اسٹاف اپریل کے پہلے ہفتے میں پاکستان آکر دورہ بنگلہ دیش کی تیاری شروع کرے گا، یونس خان بھی چند روز میلبورن میں قیام کرینگے۔سڈنی سے رخت سفر باندھنے والے دیگر کھلاڑی 2 گروپس میں وطن واپس آئینگے،شاہد آفریدی اور سرفراز احمد سمیت ایک گروپ اتوار کی شب کراچی آئیگا،کپتان مصباح الحق،وہاب ریاض، احمد شہزاد اور حارث سہیل سمیت دیگر پلیئرز پیر کی صبح لاہور پہنچیں گے۔ دریں اثنا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آفریدی نے کہا کہ میں ورلڈ کپ میں مایوس کن کارکردگی پر شرمندہ ہوں، ہم شائقین کی توقعات پر پورا نہ اترسکے،کینگروز کیخلاف میچ میں مواقع سے فائدہ اٹھاتے تو جیت سکتے تھے۔تاہم بولرز نے پورے ایونٹ میں عمدہ پرفارم کیا، انھوں نے کہا کہ فیصلہ کن میچ میں جو شاٹ کھیلا وہ وقت کا تقاضا تھا، مجھے روکنے والے خود بھی تو وکٹ نہیں بچا سکے،آل راﺅنڈر نے کہا کہ مصباح الحق ایک اچھے کپتان ہیں جنھوں نے ٹیم کو بڑے بہترین انداز میں چلایا اور ورلڈکپ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا،ان کی قیادت سے لطف اندوز ہوا، آفریدی نے کہاکہ ایشیا کپ میں ایشون کو چھکا ٹیم کی ضرورت تھی تاہم 2005میں بریٹ لی کی گیند کو فرنٹ فٹ پر کھیل کر فضائی روٹ سے باﺅنڈری کے پار بھیجنا یادگار رہا،کیریئر کے دوران سپورٹ کرنے پر پرستاروں کا شکرگزار ہوں۔پیسر وہاب ریاض نے کہا کہ اہم ترین کیچ ڈراپ کرنے والے راحت سے کوئی شکایت نہیں، دباﺅ سے بھرپور میچز میں ایسا ہوجاتا ہے، شکست پر ہم شائقین سے معذرت خواہ ہیں، میگاایونٹ میں ٹیم نے اچھی کارکردگی پیش کی لیکن بدقسمتی سے ٹائٹل نہ جیت سکے،انھوں نے کہا کہ افسوس ہے کہ عوام کی توقعات پر پورا نہ اترے تاہم اس وقت ہمیں پرستاروں کی جانب سے سپورٹ درکار ہے۔ واٹسن کے حوالے سے وہاب نے کہاکہ بیٹنگ کے دوران کینگرو آل راو¿نڈر نے مجھے چھیڑا تو بولنگ کرتے ہوئے بدلہ لے لیا۔
لاکھوں شائقین کے دل توڑنے والی ٹیم ٹکڑوں میں واپس آئے گی

ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
شیفالی جری والا کی موت کے بعد ماہر امراض قلب کی وارننگ
-
پنجاب حکومت کا سرکاری ملازمین کی تنخواہ با رے اہم اعلان
-
وفاقی بجٹ 2025-26 کا اطلاق، ٹیکس نیٹ سے باہر شہری اب صرف کونسااکائونٹ ہی رکھ ...
-
صوبائی حکومت نے 2 روز کی عام تعطیل کا اعلان کردیا
-
والدین نے علیحدگی اختیار کی لیکن بڑھاپے کی وجہ سے پھر ایک ہوگئے، کرینہ کا ...
-
دو مرتبہ جب نواز شریف وزیر اعظم بنے تو اصل وزیر اعظم چوہدری نثار ہی ...
-
موبائل فون سِم اور کاروں سمیت 40 سے زائد اشیاء پر ٹیکس کی شرح میں ...
-
ڈونلڈ ٹرمپ کا ایلون مسک کو امریکا سے ڈیپورٹ کرنے پر غور
-
لاہور میں پلاسٹک کی بوتلیں جمع کرائیں اور 1000 روپے فوری پائیں، پنجاب حکومت کا ...
-
عمر بڑھنے کے باوجود خود کو جوان رکھنے کا آسان ترین طریقہ
-
نادیہ خان محلے کی عورت بن کر نہ چیخیں، وقار سے بات کریں، ثروت گیلانی
-
بجلی یونٹ پر 7 روپے کمی کا ریلیف ختم ہوگیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
شیفالی جری والا کی موت کے بعد ماہر امراض قلب کی وارننگ
-
پنجاب حکومت کا سرکاری ملازمین کی تنخواہ با رے اہم اعلان
-
وفاقی بجٹ 2025-26 کا اطلاق، ٹیکس نیٹ سے باہر شہری اب صرف کونسااکائونٹ ہی رکھ سکیں گے
-
صوبائی حکومت نے 2 روز کی عام تعطیل کا اعلان کردیا
-
والدین نے علیحدگی اختیار کی لیکن بڑھاپے کی وجہ سے پھر ایک ہوگئے، کرینہ کا انکشاف
-
دو مرتبہ جب نواز شریف وزیر اعظم بنے تو اصل وزیر اعظم چوہدری نثار ہی تھے ‘ جاوید ہاشمی
-
موبائل فون سِم اور کاروں سمیت 40 سے زائد اشیاء پر ٹیکس کی شرح میں کمی کردی گئی
-
ڈونلڈ ٹرمپ کا ایلون مسک کو امریکا سے ڈیپورٹ کرنے پر غور
-
لاہور میں پلاسٹک کی بوتلیں جمع کرائیں اور 1000 روپے فوری پائیں، پنجاب حکومت کا معاہدہ طے
-
عمر بڑھنے کے باوجود خود کو جوان رکھنے کا آسان ترین طریقہ
-
نادیہ خان محلے کی عورت بن کر نہ چیخیں، وقار سے بات کریں، ثروت گیلانی
-
بجلی یونٹ پر 7 روپے کمی کا ریلیف ختم ہوگیا
-
شارجہ میں بھارت کے خلاف لگائے گئے تاریخی چھکے نے عامر کی شادی خراب کر دی تھی
-
بل درست کرانے آئی بزرگ خاتون پر گارڑ کا تشدد، گھسیٹ کر گیٹ سے باہر نکال دیا