جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

پاکستان ٹیم کی کپتانی کے 5اہم امیدوار سامنے آگئے

datetime 21  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوز ڈیسک)ورلڈ کپ میں شکست کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے نئے کپتان کیلئے محمد حفیظ ‘احمد شہزاد ‘ وہاب ریاض ‘عمر اکمل اور سعید اجمل کے نام زیر غور ہیں۔ ہفتہ کو زرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان اور مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین معروف اینکر نجم سیٹھی کے درمیان نئے کپتان کے حوالے سے رابطہ ہوا ہے جبکہ ورلڈ کپ میں شکست کی تحقیقات کرانے کیلئے ایک خصوصی کمیٹی کی تشکیل کیلئے کئی نام زیر غور ہیں۔ پی سی بی کے زرائع نے بتایا کہ نئے کپتان کیلئے سعید اجمل ‘ محمد حفیظ مضبوط امیدوار کے طو رپر سامنے آئے ہیں ۔ باؤلنگ ایکشن کلیئر ہونے کے بعد سعید اجمل کو اس لحاظ سے سب سے زیادہ فیورٹ قرار دیا جا رہا ہے کہ قومی ٹیم میں وہ اس وقت غیر متنازعہ کھلاڑی شمار کئے جا رہے ہیں جو ماضی میں بھی کسی گروپنگ کا حصہ نہیں بنے جبکہ احمد شہزاد نے کوچ وقار یونس سے ساز باز کر کے محمد حفیظ کو ورلڈ کپ کے دوران وطن واپس بھجوانے میں اپنا کردار ادا کیا تھا جس کے بعد بعض سابق کرکٹرز نے یہ رائے دی تھی کہ وقار یونس نے محمد حفیظ کو کپتانی کی دوڑ سے باہر رکھنے کیلئے انہیں وطن واپس بھجوایا ہے اور وہ احمد شہزاد کو کپتان بنوانا چاہتے ہیں۔ دریں اثناء فاسٹ باؤلر وہاب ریاض جن کی کوارٹر فائنل اور جنوبی افریقہ کیخلاف عمدہ کارکردگی کے بعد نہ صرف دنیا بھر میں ان کی شہرت میں اضافہ ہوا ہے بلکہ کرکٹ بورڈ کی بعض اہم شخصیات کے درمیان غیر رسمی طور پر اس بات پر غو رکیا گیا ہے کہ اگر وہاب ریاض کو کپتان بنا دیا جائے تو وہ ایک فائٹر کے طور پر عمران خان کا متبادل ثابت ہو سکتے ہیں اور اگر ان کی بیٹنگ بہتر ہو جائے تو وہ اچھے آل راؤنڈر کپتان ثابت ہو سکتے ہیں۔ ان زرائع کے مطابق وہاب ریاض کے والد محمد ریاض جن کے حکمران جماعت کی اہم شخصیات کے ساتھ قریبی تعلقات ہیں اور اس وقت سب کھلاڑیوں میں سب سے زیادہ تعلیم یافتہ وہاب ریاض ہیں اور وہ ایچ ای سن کالج لاہور سے فارغ التعلیم ہیں اور ان کے والد کا شمار ملک کے معروف بزنس مینوں میں بھی ہوتا ہے ۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…