بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان کی شکست ،رمیز راجہ شاہد آفریدی پر برس پڑے

datetime 20  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایڈیلیڈ (نیوز ڈیسک) ورلڈکپ 2015ءکے کوارٹر فائنل میں آسٹریلیا کے ہاتھوں پاکستان کی شکست پر شائقین کرکٹ کیساتھ ساتھ سابق کرکٹرز بھی سیخ پا ہیں اور مختلف طریقوں سے اپنے دل کی بھڑاس نکالنے میں مصروف ہیں۔ سابق کرکٹرز ٹورنامنٹ اور میچ میں ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو خصوصی طور پر نشانہ بنا رہے ہیں اور اس طرح کا ایک دلچسپ اور پرمزاح پیغام رمیز راجہ نے بھی شاہد آفریدی کے نام دیا ہے۔  آسٹریلیا سے شکست کے بعد سابق کرکٹر اور کمنٹیٹر رمیز راجہ نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ”ٹوئٹر“ پر جاری ایک پیغام میں شاہد آفریدی کو طنز کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ” کوئی بات نہیں شاہد بھائی، ورلڈکپ ہار گئے تو کیا ہوا، آپ کے بال ابھی بھی بہت خوبصورت ہیں“۔  واضح رہے کہ شاہد خان آفریدی کا ون ڈے کیرئیر کا اختتام انتہائی مایوس کن رہا ہے اور میگاایونٹ میں وہ بری طرح ناکام رہے ہیں جبکہ وہ پاکستان کے ٹی وی چینلز پر چلنے والے مختلف اشتہارات میں مسلسل ایکٹنگ کر رہے ہیں جن میں سے ایک اشتہار مشہور شیمپو کا بھی ہے۔ اسی اشتہار کو مدنظر رکھتے ہوئے رمیز راجہ نے شکست کا غم غلط کرنے کیلئے شاہد آفریدی کے بالوں کا ذکر کرنا ضروری سمجھا اور ڈھکے چھپے الفاظ میں دل کی بات کہہ ڈالی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…