لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا ون ڈے انٹرنیشنل کیرئیر میگاایونٹ کے کوارٹر فائنل میں شکست کے ساتھ ہی ختم ہو گیا ہے اور اب یہ چہ مگوئیاں جاری ہیں کہ اگلا کپتان کون ہوگا؟
اس ضمن میں سابق کرکٹرز نے بھی اپنی رائے دینا شروع کر دی ہے اور سابق کرکٹر محمد یوسف نے تو یہاں تک کہہ دیا ہے کہ کسی بھی کپتان بنا دیں مگر محمد حفیظ کو واپس مت لائیں۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے محمد یوسف کا کہنا تھا کہ مصباح کا کیرئیر ختم ہونے کے بعد بہت سے کھلاڑیوں نے رابطے شروع کر دیئے ہوں گے اور کپتانی کے حصول کیلئے کوشاں ہوں گے۔ محمد یوسف نے کہا کہ محمد حفیظ کا ٹیم میں کوئی کام نہیں ہے کیونکہ اگر اس کی باﺅلنگ ختم ہو گئی ہے تو بیٹنگ میں تو اس کا اللہ ہی حافظ ہے اور اوپنر کی حیثیت سے وہ بالکل ناکام ہے لہٰذا بہتر یہی ہے کہ کپتانی کیلئے دوسرے کھلاڑیوں کے ناموں پر غور کیا جائے اور محمد حفیظ کو یہ ذمہ داری نہ سونپی جائے۔
اگلا کپتان کون ہو گا؟ محمد یوسف نے دلچسپ بات کہہ دی
20
مارچ 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں