جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

جارح مزاج آل راﺅنڈر شاہد خان آفریدی کا 19 سالہ سنہری دورختم

datetime 20  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایڈیلیڈ(نیوز ڈیسک) قومی ٹیم کے جارح مزاج آل راو¿نڈرصاحبزادہ شاہد خان آفریدی کا ون ڈے اور ٹیسٹ کرکٹ کا 19 سالہ سنہری دور عروج و زوال کے بعد بالاخر اختتام پذیر ہوگیا۔بوم بوم کے نام سے دنیائے کرکٹ میں پہنچانے جانے والے شاہد آفریدی یکم مارچ 1980 کو خیبرپختونخوا میں پیدا ہوئے اور1996 میں کینیا کے خلاف میچ سے انہوں نے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا لیکن اگلے ہی میچ میں سری لنکا کے خلاف صرف 37 گیندوں پر سنچری داغ کر انہوں نے تیز ترین سنچری بنانے کا اعزاز اپنے نام کیا وہیں بولروں کے لئے خوف کی علامت بن گئے۔ شاہد آفریدی جب کریز پر آتے تو یا تو خود بولر کا شکار بننتے یا بولروں کا ایسا شکار کرتے جس سے شائقین گرما جاتے۔ 35 سالہ آل راو¿نڈر نے 27 ٹیسٹ، 398 ون ڈے اور 59 ٹی ٹوئنٹی میں قومی ٹیم کی نمائندگی کی۔ گو کہ بوم بوم آفریدی اب ون ڈے اور ٹیسٹ کرکٹ سے کنارہ کش ہوچکے ہیں لیکن وہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں قومی ٹیم کی قیادت کرتے رہیں گے۔اپنے کیرئیر میں جہاں شاہد آفریدی نے قومی ٹیم کی قیادت کی وہیں انہیں پابندیوں اور تنازعات کا سامنا بھی کرنا پڑا، دلچسپ 19 سالہ کیرئیر میں شاہد آفریدی پر کئی بار پابندیاں بھی لگیں اور انہیں گراو¿نڈ سے باہر بیٹھ کر میچ دیکھنے کی سزا بھی ملی۔ نومبر 2005ءمیں انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں پچ کو دانستہ نقصان پہنچانے کے

مزید پڑھئے:٤٠٠ بھارتی مردوں نے خود ہی اپنے آپ کومردانگی سے محروم کر دی

الزام میں شاہد آفریدی پر ایک ٹیسٹ اور دو ایک روزہ میچز کی پابندی لگی، 8 فروری 2007ءکو ایک تماشائی کی جانب دھمکی آمیز طریقے سے بیٹ ا±ٹھانے پر کھیل کو بدنام کرنے کے الزام میں انہیں 4 ایک روزہ میچز میں شرکت سے محروم کیا گیا یہی نہیں 31 جنوری 2010ءکو آسٹریلیا میں ایک روزہ سیریز کے دوران بال چپانے کے الزام میں شاہد آفریدی پر 2 ٹی ٹوئنٹی میچز کی پابندی لگائی گئی۔ سابق چیئرمین پی سی بی اعجاز بٹ کے ساتھ بھی شاہد آفریدی کی نوک جھوک ایک عرصے تک جاری رہی اور اکثر یہ لفظی جنگ میڈیا کی شہہ سرخیاں بھی بنتی رہیں

مزید پڑھئے:ممبئی میں دنیا کا عجوبہ فقیر کروڑوں کی جائیداد کا مالک‎

جس کی وجہ سے انہیں میڈیا سے بات کرنے سے بھی روکا گیا۔شاہد آفریدی نے 27 ٹیسٹ میچز کی 48 اننگز میں 5 سنچریوں اور 8 نصف سنچریوں کی بدولت 36.51 کی اوسط سے 1716 رنز بنائے جب کہ ٹیسٹ کرکٹ میں ان کا سب سے زیادہ انفرادی اسکور 156 رہا جب کہ ایک روزہ میچز میں بوم بوم آفریدی نے 397 میچز میں قومی ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے 23.58 کی اوسط سے 8 ہزار 64 رنز بنائے جس میں 6 سنچریاں اور 39 نصف سنچریاں شامل ہیں اور آسٹریلیا کے خلاف اپنے آخری میچ میں بھی انہوں نے صرف 23 رنز بنائے جو ان کی اوسط ہے۔ آل راو¿نڈ بلے باز نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے ٹیسٹ میچز میں 48 اور ایک روزہ میچز میں 395 وکٹیں بھی حاصل کیں۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…